السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہمارے آفس والے ابھی حال ہی میں ہم دس لوگوں کو ایک عمرہ کے سفر پر بھیج رہے ہیں۔ عمرہ سے واپسی پر ہم نے انشاءاللہ حج ادا کرنے کی نیت کی ہے، ہمارے دس کے دس ساتھی حالاً مختلف حج پیکج ڈھونڈ رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم آٹھ مرد اور دو خواتین ہیں، ایک خاتون ہمارے گروپ میں موجود مرد کی بیوی اور غیر محرم ہے ،لیکن دوسری خاتون اکیلی ہے اور گروپ میں اس کا کوئی محرم موجود نہیں ہے، وہ اس سال حج ادا کرنا چاہتی ہے اور بغیر محرم کے ہمارے گروپ کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات/اصول کیا ہے کہ ہمیں ان کو گروپ میں شامل کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے؟ ہمیں نہیں پتہ کہ کیا کرنا چاہیے، کیا ہمیں اس کو گروپ میں شامل نہیں کرنا چاہیے؟ یا کیا ہم ا سے شمولیت فراہم کریں؟ مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں ،اگر یہ مناسب مسئلہ نہیں یا اگر ہم نے آپ کا وقت ضائع کیا ہو تو معاف کر دیجئے۔
واضح ہو کہ مسافتِ شرعیہ کے بقدر کسی بھی غرض سے سفر پر جاتے وقت عورت کے ساتھ محرم مرد یا شوہر کا ہونا ضروری ہے، ورنہ بغیر محرم کے سفر کرنے کی وجہ سے شرعا ً وہ گناہ گار ہوگی ،اس لئے جو عورت صاحبِ نصاب اور مالدار ہو لیکن اس کامحرم مرد یا شوہر موجود نہ ہو ،یا محرم مرد اور شوہر تو ہو لیکن اس کے اخراجات برداشت نہ کر سکتی ہو تو وہ عورت اس وقت تک حج یا عمر ادا نہیں کرسکتی جب تک محرم مرد اور شوہر یا اس کے اخراجات کا بندوبست نہ ہو جائے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکور عورت کا بغیر محرم مرد یا شوہر کے گروپ والوں کے ساتھ حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا جائز نہیں، لیکن اگر وہ عورت بلا محرم مرد یا شوہر کے حج یا عمرہ ادا کرے گی تو کراہتِ تحریمی کے ساتھ ادا ہو جائیگا، لیکن بغیر محرم کے سفر کرنے کا گناہ ہوگا ،جبکہ اس خاتون کو گروپ میں شامل کرنے کی وجہ سے سائل یا گروپ کے دیگر ممبران کی ادائیگیِ حج متاثر نہ ہوگی، تا ہم اس دوران پردۂ شرعیہ کا اہتمام لازم ہوگا۔
كما فی الدر المختار: ( و ) مع ( زوج أو محرم ) و لو عبدا أو ذميا أو برضاع ( بالغ ) قيد لھما كما فی النھر بحثا ( عاقل والمراهق كبالغ ) جوهرۃ، ( غير مجوسی و لا فاسق ) لعدم حفظھما ( مع ) وجوب النفقه لمحرمھا ( عليھا ) لأنه محبوس ( عليھا ) لامرأۃ حرۃ و لو عجوزا فی سفر (إلى قوله) و لو حجت بلا محرم جاز مع الكرھۃ إلخ۔
و فی رد المحتار تحت: ( قوله مع الكراهۃ ) أی التحريميہ للنھی فی حديث صحيحين (( لاتسافر إمرأۃ ثلاثا إلا و معھا محرم )) زاد مسلم فی روايۃ (( أو زوج )) إلخ( كتاب النكاح، ج: 2، ص: 464، ط: سعید )۔
و فی بدائع الصنائع: و أما الذی يخص النساء فشرطان أحدهما أن يكون معھا زوجھا أو محرم لھا و إن لم يوجد أحدهما لايجب عليھا الحج و هذا عندنا (إلى قوله) و لايجب الحج عليھا وجه ما ذكره القدوری أن المحرم أو الزوج من ضرورات حجھا بمنزلۃ الزاد و الراحلۃ إذ لايمكنھا الحج بدونه كما لايمكنھا الحج بدون الزاد و الراحلۃ و لايمكن الزام ذلك الزوج أو المحرم من مال نفسه فيلزمھا ذلك له كما يلزمھا الزاد و الراحله لنفسھا إلخ( كتاب الحج، فصل: شرائط فرضيته، ج: 2، ص: 123، ط: سعید )۔
و فی الفتاوى التاتارخانيۃ: و المحرم فی حق المرأۃ شرط، شابۃ كانت أو عجوزا إذا كانت بينھا و بين مكۃ مسيرۃ ثلاثۃ أيام و فی التجريد: و إن كان أقل من ذلك لم يعتبر (إلى قوله) و يجب عليه النفقۃ و الراحلۃ فی مالھا للمحرم ليحج بھا، م: و روی الحسن عن إبی حنيفۃ فی المرأۃ القادرۃ على نفقۃ نفسھا و نفقۃ المحرم أن الحج يفترض عليھا إلخ( كتاب الحج، فصل: شرائط الوجوب، ج: 2، ص: 434، ط: إدارۃ القرآن و العلوم الإسلامیۃ )۔