گناہ و ناجائز

عام حالات میں کنڈو م استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
79864
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

عام حالات میں کنڈو م استعمال کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کنڈوم (ساتھی) عام حالت میں استعمال کرنا اور عام حالت میں اس کی خرید وفروخت جائز ہے یا نہٰیں؟ تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس کی خرید وفروخت تو بلاشبہ جائز اور درست ہے ، جبکہ دو اولادوں کے درمیان مناسب وقفہ کے لئے یا بوقتِ ضرورت بیوی کی اجازت سے بھی اُسے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفقه الإسلامي وأدلته: أما ما يبطئ الحبل مدة، ولا يقطعه من أصله،وهو المعروف بتنظيم الحمل، فلا يحرم، بل إن كان لعذر كتربية ولد، لم يكره أيضا اھ (4/ 198)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عیسی عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79864کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات