کیا بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء ویلفیئر اکاؤنٹ حلال ہے یا حرام؟
واضح ہو کہ قومی بچت یا بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کے معاملات چونکہ سود پر مبنی ہوتے ہیں، اس لئے اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی خالص سود ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے ، جس سے احتراز لازم ہے ، جبکہ شہداء ویلفیئر اکاؤنٹ کی مکمل تفصیل اور شرائط و ضوابط لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کر دیں تو اس پر غور کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
كما في تنزيل العزيز: احل الله البيع وحرم الربوا (البقرة: 275)۔
وفي مرقاة المفاتيح عن جابر رضى الله عنه قال : لعن رسول الله ﷺ آكل الربوا وموكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (6)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1