سود

مالک کا سود کی رقم اپنے ملازمین میں تقسیم کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
80101
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

مالک کا سود کی رقم اپنے ملازمین میں تقسیم کرنے کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی فیکٹری کے سیٹھ کے پاس سود کی رقم آتی ہے، اور وہ سیٹھ اُس رقم کو اپنے مزدوروں میں مفت تقسیم کرتا ہے، تو اُس رقم کا مزدورں کے لئے لینا کیسا ہے جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر اُس رقم کو کوئی مزدور لے لے ،تو پھر اُس رقم کا کیا کرے ،آیا وہ رقم اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ایسی فیکٹری میں کام کرنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی فیکٹری میں کام کرنا جائز اور درست ہے، البتہ اس قسم کی رقوم کا ہر ملازم حقدار نہیں، بلکہ واقعی مستحقین کو بلا معاوضہ اور ثواب کی نیت کیے بغیر مالکانہ قبضہ کے ساتھ دینا ضروری ہے، اور مستحق اُسے لینے کے بعد اپنی مرضی سے جہاں چاہے، اپنی صوابدید کے مطابق خرچ کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: رجل دفع إلى فقير من المال الحرام شيئا يرجو به الثواب يكفر ولو علم الفقير بذلك فدعا له وأمن المعطى كفرا جميعا اھ (2/ 292)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80101کی تصدیق کریں
0     552
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات