سود

کمپنی کی طرف سے ملنے والے جی پی فنڈ کے استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
80184
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

کمپنی کی طرف سے ملنے والے جی پی فنڈ کے استعمال کرنے کا حکم

اللہ کے فضل و کرم سے امید کرتا ہوں کہ آپ خیر و عافیت سے ہونگے ، عرض یہ ہے کہ میں اور میرے کچھ ساتھی کافی دنوں سے ایک مسئلے کے بارے میں پریشان ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی آپ قرآن اور حدیث کی روشنی میں ہمارے اس مسئلے کا حل بتائیں۔ ہم آپ کے بے حد مشکور ہونگے۔
مثال کے طور پر ہماری تنخواہ سے تقریباً = 500 روپیہ ہر مہینے پروویڈنٹ فنڈ کٹتا ہے ،جس میں کمپنی اتنی ہی رقم ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کر دیتی ہے ،جو مبلغ =/1000 روپیہ ہو گیا ،اور پھر یہی رقم ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں جمع کر دیتی ہے جس پر سالانہ منافع تقریبا 14 یا 15 فیصد ملتا ہے جو ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا جاتا ہے۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کمپنی جو رقم منافع کی مد میں ہمارے اکاؤنٹ میں جمع کرتی ہے ،کیا وہ سود ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس کٹوتی میں اگر ملازم کا کوئی اختیار نہ ہو، اور بہر صورت کاٹی جاتی ہو، تب تو ملازمت کے اختتام پر ’’جی پی فنڈ ‘‘ کے نام پر ملنے والی تمام رقم کا ملازم کے لئے اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز اور درست ہے ۔ اور اگر اختیاری ہو تو اپنی تنخواہ سے کاٹی جانے والی مقدار تک لے سکتے ہیں۔ زائد کا لینا سود کے حکم میں ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ﴾ (البقرة: 279)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدالیاس انعام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80184کی تصدیق کریں
0     680
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات