سود

پراویڈنٹ فنڈ کی دو قسمیں اور انکی وضاحت

فتوی نمبر :
80333
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

پراویڈنٹ فنڈ کی دو قسمیں اور انکی وضاحت

مندرجہ ذیل جواب پراویڈنٹ فنڈ کے بارے میں میں نے آپ کی فتویٰ آن لائن خدمت پر پڑھا، اگر ملازم کے پاس یہ اختیار رہے کہ وہ اس کو چھوڑ دے، تو سود کے خدشے کی وجہ سے اجتناب کرنا چاہیے، جواب تفصیل سے دیں، یا اس کا مطلب واضح کریں۔ ’’سود کے خدشے کے تحت‘‘۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محکمہ کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ کے نام پر ہر ماہ ملازم کی تنخواہ سے جو رقم کاٹی جاتی ہے، اس کی دو صورتیں ہیں:
۱ :وہ رقم جبراً کاٹی جاتی ہے، یعنی محکمہ کی طرف سے یہ قانوناً لازم ہوتا ہے،ملازم کو اس میں کسی قسم کا اختیار نہیں دیا۔
۲: رقم ملازم کے اختیار سے کاٹی جاتی ہے کہ اگر وہ چاہے ،تو اپنی پوری تنخواہ وصول کرے، اور محکمہ کو پراویڈنٹ فنڈ کے لیے تنخواہ سے کٹوتی کرنے کی اجازت نہ دے۔ بہرصورت محکمہ کٹوتی کے بقدر اس میں رقم شامل کرتاہے، اور بینک میں رکھوا لیتا ہے، اور بینک اس پر انٹرسٹ دیتا ہے، اور پھر تینوں رقوم کا مجموعہ ملازمت کے اختتام پر ملازم کو اپنی اصل رقم کے ساتھ دیدیا جاتا ہے۔
اب چاہے مذکور فنڈ جبری ہو یا اختیاری دونوں صورتوں میں اضافی رقم سود کے زمرے میں نہیں آتی، مگر جس صورت میں ملازم کے اختیار سے پراویڈنٹ فنڈ کے لیے رقم جمع کی جائے ،تو اس صورت میں ملازم کی رضا کی وجہ سے اضافی رقم میں سود ہونے کا شبہ اور خدشہ پیدا ہو جاتا ہے ،اور جس مال کے اندر سود کا شبہ ہو شرعاً اس سے احتراز بہتر ہے، اس لیے ہمارے فتویٰ میں لکھا گیا ہے کہ ’’سود کے خدشہ کے تحت‘‘ یعنی پراویڈنٹ فنڈ کے اختیاری ہونے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والی اضافی رقم میں سود کے خدشہ کی وجہ سے ملازم کو اس اضافی رقم کے لینے سے اجتناب کرنا چاہیے، یا محکمہ سے وصول ہی نہ کرے یا پھر وصول کرنے کے بعد صدقہ کردے اور اگر خود استعمال کرے تب بھی اس کی گنجائش ہے۔ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
گل زمان جمعہ خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80333کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات