سود

قرض پر انتظامی اخراجات کے عنوان سے پیسے لینے کا حکم

فتوی نمبر :
80431
| تاریخ :
2025-01-02
معاملات / مالی معاوضات / سود

قرض پر انتظامی اخراجات کے عنوان سے پیسے لینے کا حکم

السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ!محترم مفتی صاحب،میرا سوال سالانہ انتظامی اخراجات کے حوالے سے ہے۔میں ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں جو کہ طلباء کیلئے مالی معاونت کا ایک ضرورت پر مبنی پروگرام چلاتی ہے، جو ان طلبہ کو فراہم کیا جاتا ہے جو اپنی ٹیوشن اور دیگر فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اخراجات کے پیسے بعد میں ادا کر سکیں۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ قرضہ سود سے پاک ہے، تاہم اس پر سالانہ ٪ 5 انتظامی چارج (Administrative Charges) لاگو کیا جاتا ہے۔(یونیورسٹی طلباء کو 6 ہزار روپیہ جیب خرچ کیلئے بھی دیتی ہے اگر کوئی لینا چاہے)میرا سوال یہ ہے کہ یہ٪ 5 انتظامی چارج کیا شرعی طور پر جائز ہے یا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟اور اگر یہ سود کے دائرے میں آتا ہے، تو وہ طلبہ جو یہ قرض لے چکے ہیں، اس صورت میں کیا کر سکتے ہیں؟جزاک اللہ خیراً؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور یونیورسٹی تعلیمی قرض فراہم کرنے کے بعد انتظامی چارجز کے نام سےجو سالانہ پانچ فیصد رقم وصول کرتی ہے،ان چارجز کا کسی واقعاتی اخراجات کے عوض ہونا معلوم نہیں ہوتا، بلکہ قرض كے بدلے اضافی رقم وصول کرنا ہے جو کہ سود کے زمرے میں داخل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔ لہذا یونیورسٹی سے مذکور اسکیم کے تحت مالی معاونت کا حصول درست نہیں ،جس سے احتراز چاہیئے۔ البتہ جن طلبہ نے لاعلمی میں اس طرح قرض حاصل کیا ہے انہیں اپنے اس عمل پر توبہ اور استغفار کے ساتھ ساتھ جلد از جلد اس رقم کو واپس کرنے کا اہتمام چاہیئے تاکہ مزید اضافی رقم دینے سے بچا جا سکے۔‬‬

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار: (يستحق القاضي الاجر على كتب الوثائق) و المحاضر و السجلات (قدر ما يجوز لغيره كالمفتى) فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى لان الواجب عليه الجواب اللسان دون الكتابة بالبنان، و مع هذا الكف أولى احترازا عن القيل و القال و صيانة لماء الوجه عن الابتذال إلخ- (فقه البىوع للشىخ محمد تقى العثمانى،ج: 6، ص: 92، ط: سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80431کی تصدیق کریں
0     52
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 5
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات