سود

بینک سے سود لینا

فتوی نمبر :
80781
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

بینک سے سود لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دو بھائی بنام خواجہ عابد حسین اور خواجہ عاصف حسین ولد خواجہ ناظر حسین ہم دونوں بھائی عرصہ دراز سے ایک ساتھ کاروبار کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے آج ہم نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اللہ کے شکر سے اپنی فیکٹری ہے، اور اپنا ذاتی مکان بھی ہے، بہت اللہ کا کرم ہے ہر طرح کا اللہ کے شکر سے ہم کو آرام ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی نے بینک سے اس کے کہنے کے مطابق بہت کم نفع پر رقم منظور کرا کر حاصل کر رکھی ہے، میرے منع کرنے پر بھی وہ نہیں مانتا ہے، خواجہ عابد حسین یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اگر اس رقم سے کاروبار میں نفع ہوگا، تو وہ بینک کا نفع دینے کے بعد جو رقم بچت ہوگی ،اس رقم سے ہم کچھ رقم اللہ کی راہ میں تقسیم کرنے کے بعد ہم کو باقی جائز ہوگی ؟ اور اگر میرا بھائی بینک سے روپیہ لیتا ہے پھر مجھ کو کیا کرنا چاہیئے ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سودی معاملہ کرنا خواہ کسی خاص شخص سے ہو یا بینک وغیرہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے،اور احادیث ِمبارکہ میں ایسے شخص کے بارے میں بڑی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہٰذا سائل کے بھائی پر لازم ہے کہ مذکور ناجائز معاملے کو فوراً ختم کرے، اور اپنے ترقی یافتہ کاروبار کو زوال پذیر ہونے سےبچائے،نیز اس معاملہ کی وجہ سے جو گناہ سردز ہوا ہے، اس پر بصدقِ دل توبہ واستغفار بھی کرے۔ مگر محض نفع کے تصدق پر اکتفاء کر لینا قطعاً درست نہیں، اس عمل سے بھی احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا ومؤكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمر حسین یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80781کی تصدیق کریں
0     712
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات