کسی کو پیسے دینا کاروبار کے لیے اور اس پر کمیشن لینا کیسا ہے اور تمام نقصان کاروبار کرنے والے پر ہو اور میں کوئی کام نہیں کرو ۔
کسی کو کاروبار کےلئے رقم دینے کے معاملہ کا حکم فریقین کے درمیان طے ہونے والے معاہدے اور شرائط پر منحصر ہوتاہے، جس کی عموما دوصورتیں ہوتی ہیں، کہ اگر کاروبار کرنے والے شخص کا اپنا سرمایہ بھی اس کاروبار میں شامل ہو تو یہ معاملہ شرکت کہلائےگا، ورنہ یہ معاملہ مضاربت کا ہوگا، بہردوصورت یہ معاملہ خواہ شرکت کا ہو یا مضاربت کا، سرمایہ کاری کرنے والا شخص کا اس کاروبار میں ہونے والے حقیقی نقصان سے براءت کا اظہار کرنا شرعا درست نہیں بلکہ یہ شرط فاسد ہے،اور اس کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے والا شخص (Investor)اس کاروبار میں ہونے والے حقیقی نقصان کی تلافی سے انکار نہیں کرسکتا، بشرطیکہ اس میں دوسرے فریق کی کوتاہی اور غفلت ثابت نہ ہوجائے۔لہذا اگر نفع سے اس نقصان کی تلافی ممکن نہ ہوتو اس طرح شرط لگانے کے باوجود ہر شخص اپنے سرمایہ کے تناسب سے اس نقصان کا ذمہ دار ہوگا۔
کما فی بدائع الصنائع: ولو شرطا في العقد أن تكون الوضيعة عليهما بطل الشرط، والمضاربة صحيحة والأصل في الشرط الفاسد إذا دخل في هذا العقد أنه ينظر إن كان يؤدي إلى جهالة الربح يوجب فساد العقد؛ لأن الربح هو المعقود عليه، وجهالة المعقود عليه توجب فساد العقد، وإن كان لا يؤدي إلى جهالة الربح يبطل الشرط وتصح المضاربة وشرط الوضيعة عليهما شرط فاسد؛ لأن الوضيعة جزء هالك من المال، فلا يكون إلا على رب المال، لا أنه يؤدي إلى جهالة الربح، فلا يؤثر في العقد فلا يفسد به العقد۔(کتاب المضاربة، ص:86، ج:6، ط:سعید)
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وإن شرطا أن يكون الربح والوضيعة بينهما نصفين فشرط الوضيعة نصفين فاسد ولكن بهذا لا تبطل الشركة؛ لأن الشركة لا تبطل بالشروط الفاسدة اهـ. (5/ 189)
وقال الحصکفي: وکل شرط یوجِبُ جہالة في الربح أو یقطع الشرکة فیہ یفسدہا وإلا بطل الشرط وصح العقد قال ابن عابدین: قولہ: ”بطل الشرط“ کشرط الخسران علی المضارب (الدر المختار مع رد المحتار: ۵/۶۴۸، کتاب المضاربة، ط: دار الفکر بیروت)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0