متفرقات

تعلیمی داروں میں استاذ کا بچوں کو سزادینےاور مارنے کا شرعاً کیا حکم ہے

فتوی نمبر :
81194
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

تعلیمی داروں میں استاذ کا بچوں کو سزادینےاور مارنے کا شرعاً کیا حکم ہے

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام اس مسئلہ کے بارے میں مکتب میں بطور ِسزا قاری صاحب کا شرعی طور پر طالب علم کو کن کن جگہوں پر مارنا چاہیئے؟ اور کتنا مار نا چاہیئے؟ اور کس چیز سے مارنا چاہئیے؟ اس سوال کا مکمل تفصیل سے جواب وضاحت سے عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

استاذ اور معلِّم کا دس سال سے کم بچوں کو معمولی غلطی یا غلط فہمی پر سزا دینا بہت خطر ناک اور گناہ پر مبنی عمل ہے، جس کی معافی کی بھی صورت نہیں، اس لئے اس معاملے میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، ورنہ بروز ِقیامت جو ابد ہی نہ ہو سکے گی۔
تاہم اگر کسی واقعی غلطی پر ادب و تعلیم کی غرض سے ان کو سزادی جائے ،تو ہاتھ کے تین ضربات تک مارنے کی اجازت ہے، مگر وہ بھی چہرے پر اور اتنے زور سے نہ مارے کہ بدن پر نشان پڑ جائیں ،یا کوئی عضو تلف ہو جائے، جبکہ تین سے زیادہ ضربات مارنے اور لکڑی وغیرہ کے استعمال کی ممانعت ہے ،چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ آپ ﷺنے مرداس نامی ایک استاذ اور معلِّم سے فرمایا تھا کہ بچے کو سزا کی ضرورت ہو تو تین سے زیادہ ضرب مت مارنا، ورنہ (کل قیامت کے دن) اللہ تعالی تجھ سے اس کا بدلہ لے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (وإن وجب ضرب ابن عشر عليها بيد لا بخشبة) لحديث «مروا أولادكم بالصلاة وهم أبناء سبع، واضربوهم عليها وهم أبناء عشر» اھ (1/ 352)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: بيد) أي ولا يجاوز الثلاث، وكذلك المعلم ليس له أن يجاوزها «قال - عليه الصلاة والسلام - لمرداس المعلم إياك أن تضرب فوق الثلاث، فإنك إذا ضربت فوق الثلاث اقتص الله منك» اهـ إسماعيل عن أحكام الصغار للأستروشني، وظاهره أنه لا يضرب بالعصا في غير الصلاة أيضا.(قوله: لا بخشبة) أي عصا، ومقتضى قوله بيد أن يراد بالخشبة ما هو الأعم منها ومن السوط أفاده ط.(قوله: لحديث إلخ) استدلال على الضرب المطلق، وأما كونه لا بخشبة فلأن الضرب بها ورد في جناية المكلف. اهـ (1/ 352)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اشرف حاتم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81194کی تصدیق کریں
0     2051
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات