سود

پرائز بونڈ خریدنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
81474
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

پرائز بونڈ خریدنا کیسا ہے؟

السلام علیکم!
و بعد از سلام عرض ہے کہ پرائز بونڈ خریدنا اور پھر اس کی انعام کی رقم کا کیا حکم ؟ اور اس کی زکوٰۃ ہے یا نہیں؟ اگر کسی کے پاس پرائز بونڈ کی رقم ہے۔ تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟ (۲) عرض ہے کہ بینک میں رقم رکھنا حرام ہے یا جائز ہے؟ اور اس رقم پر جو منافع ملتا ہے تو اس رقم کا کیا حکم ہے؟ بینک میں رقم بغیر منافع رکھوانا کیسا ہے؟ اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) انعام کی غرض سے پرائز بانڈز خریدنا اور اس پر انعام حاصل کرنا شرعا ًجوئے اور سود کے زمرے میں آتا ہے۔ اور اس پر انعام کے نام سے ملنے والی رقم کا حکم یہ ہے کہ اُسے اصل مالک کو لوٹادیا جائے ۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو اس انعامی رقم کو واجب التصدق ہونے کی وجہ سے بغیر نیتِ ثواب فقراء و مساکین کو مالکانہ قبضہ کے ساتھ دے دیں۔ جبکہ بانڈز کی اصل مالیت دوسرے اموالِ زکو یہ کے ساتھ ملانے کی صورت میں بقدرِ نصاب ہو تو سال پورا ہونے پر اس کا چالیسواں حصہ مستحقین ِزکوٰۃ کو مالک بنا کر دینا لازم ہے۔
(۲) اگر حفاظت کی کوئی دوسری جائز صورت ممکن ہو تو مروّجہ بینکوں کے کسی بھی کھاتے میں رقم رکھوانے سے احتراز لازم ہے، البتہ کوئی اور صورت ممکن نہ ہو تو بامر ِمجبوری بینک کے کرنٹ اکاونٹ میں رقم رکھوانے کی گنجائش ہے۔ اور اگر بقدرِ نصاب ہو تو اس رقم کی زکوٰۃ نکالنا بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : ياأيها الذين آمنوا إنما الخمر والميسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشيطان فاجتنبوه لعلكم تفلحون (المائدۃ:90)
وفی مرقاۃ المفاتیح: عن جابر رضی اللہ عنہ قال : لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ،وقال :ھم سواء(6/51)۔
وفی الدرالمختار: (ولو خلط السلطان المال المغصوب بماله ملكه فتجب الزكاة فيه اھ(2/290)۔
وفی الشامیۃ: والحاصل انہ ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیھم ،والا فان علم عین الحرام لایحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ اھ(5/99)۔
وفیہ ایضاً: ویردونھا علیٰ اربابھا ان عرفوھم والا تصدقوا بھا،لان سبیل الکسب الخبیث التصدق اذا تعذر الرد علیٰ صاحبہ اھ(6/385)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81474کی تصدیق کریں
0     1109
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات