سود

بینک سے سودی قرض لینا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
82079
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

بینک سے سودی قرض لینا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں جرمن میں رہتا ہوں، اور اپنا کاروبار یورپ میں جمانا چاہتا ہوں، میں یہ آپ سے پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ میرے پاس اچھی رقم نہیں ہے کاروبار اپنے طور پر خریدنے کے لئے ، اس لئے میں بینک سے رقم لے کر کاروبار کرنا چاہتا ہوں، اور بینک کے پیسے کی مدد سے چلتا ہوا کاروبار لینا چاہتا ہوں، اس میں میں 25 فیصد اور بینک 75 فیصد ہم سرمایہ لگائیں گے , اس کاروبار کی ملکیت رہن رہے گی بینک کے پاس , جب تک میں پوری رقم ادا نہ کر دوں یعنی بینک کی 75 فیصد رقم بھی ادا کر دوں بمع منافع کے پانچ سے دس سال میں، کیا اس کو سود کہیں گے؟ اسلامی شریعہ کیا کہتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم سائل !اگر آپ بینک سے رقم قرض لے کر کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور پھر باہم طے شدہ مدت تک یہ رقم مع منافع کے واپس لوٹانا چاہتے ہیں تو یہ معاملہ بلاشبہ ناجائز اور سودی ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر آپ بینک کے ساتھ مشترکہ کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس سلسلہ میں آپ کے اور بینک کے درمیان جن شرائط کے تحت کاروبار کرنا طے ہو جائے ان کی مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسیر المظھری: یمحق اللہ الربو ویربی الصدقات
والمعنی ان اللہ تعالیٰ حرم الزیادۃ فی القرض علیٰ القدر المرفوع اھ(1/399)۔
وفی تفسیر القرطبی: والربا الذی عرف الشرع شیئان: تحریم النساء والتفاضل فی العقود وغالبہ ماکانت العرب تفعلہ، من قولھا للغریم اتقضی ام تربی؟ فکان الغریم یزید فی المال ویصیر الزائد علیہ وھذا کلہ محرم باتفاق الامۃ اھ(2/236)۔
وفی الدرالمختار: کل قرض جر نفعاً فھو حرام اھ(5/166)۔
وفیہ ایضاً: الربا کل زیادۃ خال عن العوض اھ(5/169)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82079کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات