سود

کیا سود کی رقم کو حلال کرنے کی تو کوئی تدبیر ہے ؟

فتوی نمبر :
82137
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

کیا سود کی رقم کو حلال کرنے کی تو کوئی تدبیر ہے ؟

(۱): کیا فرماتے ہیں حضرات علماءِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کےبارے میں کہ اگر مثال کے طور پر زید کو پیسوں کی ضرورت ہے اور کسی سے قرض لینے کی صورت میں اس پر کچھ اضافی رقم بطورِ سود آجاتی ہے تو شریعت میں اس کی کوئی تدبیر ہے کہ وہ اضافی رقم بھی دے دیں اور سود کے گناہ میں بھی شامل نہ ہو۔
(۲) جبکہ کسی کے پاس گاڑی ہے، اس نے اس کو دو لاکھ روپے میں بیچ دیا اور پھر اس گاڑی کو ۳ لاکھ روپے میں قسطوں پر خرید لیا ۔ کیا یہ کام شریعت میں جائز قرار دیا جائے گا ؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں ۔
نوٹ: واضح ہو کہ سوال نمبر ۲ میں گاڑی فروخت کرنے والا شخص خریدار کو صرف گاڑی کے کاغذات حوالے کرتا ہے جبکہ گاڑی فروخت کرنے والے کے استعمال میں ہی رہتی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سود کی اضافی رقم کو حلال کرنے کی تو کوئی تدبیر نہیں ، البتہ سائل اپنے معاملہ کی تفصیل لکھ دے تو اس کے متبادل کوئی صحیح تدبیر بتائی جا سکتی ہے،جبکہ مذکور طریقہ سے محض کا غذات کی خرید و فروخت میں منافع حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنزیل العزیز:احل اللہ البیع وحرم الربوا (البقرۃ:275)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: عن جابر رضی اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ،وقال :ھم سواء(6/51)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82137کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات