کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کارخانے کا مالک ہے، جس میں لوہے کا کاروبار کیا جاتا ہے، میرا اس شخص سے یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے کہ میں اسے رقم دے کر اس کے ساتھ کاروبار میں شریک ہو جاؤں اس طور پر کہ جو بھی کاروبار میں نفع ہوگا تو فی ٹن کے حساب سے مجھے پانچ سو سے پندرہ سو تک کے درمیان نفع ملے گا، جبکہ نقصان کی صورت میں کارخانے کا مالک سارا نقصان خود برداشت کر یگا۔
لہذا سوال یہ ہے کہ اس طرح کا روبار میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
سائل کا شخصِ مذکور کے ساتھ کاروبار میں اس طور پر شریک ہونا کہ وہ اس کو کاروبار سے تقریباً متعین نفع دیگا، اور نقصان کی صورت میں سارا خساره خود برداشت کرے گا درست نہیں، اس لئے اس معاہدے کو ختم کر کے نیا معاہدہ کیا جائے جس کی صورت یہ ہو کہ دونوں کے درمیان نفع فیصد کے اعتبار سے طے ہو اور نقصان کی صورت میں ہر شریک اپنے لگائے ہوئے سرمایہ کے مطابق نقصان کا ذمہ دار ہو۔
کمافی الھندیۃ: اشتركا فجاء أحدهما بألف والآخر بألفين على أن الربح والوضيعة نصفان فالعقد جائز والشرط في حق الوضيعة باطل، فإن عملا وربحا فالربح على ما شرطا، وإن خسرا فالخسران على قدر رأس مالهما، كذا في محيط السرخسي اھ(2/320)۔
وفی الھدایۃ: ولایجوز الشرکۃ اذا شرط لاحدھما دراھم مسماۃ من الربح اھ(2/611)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0