سود

حکومت سے سودی قرضہ لینے کا حکم

فتوی نمبر :
82242
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

حکومت سے سودی قرضہ لینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالات زندگی کچھ یوں ہے کہ میں چھٹے (۶) گریڈ کا سرکاری ملازم ہوں، آنکھ کھولی ہے تو والد صاحب کو سخت مشقت کا کام کاج کرتے ہوئے دیکھا ہے میری سات بہنیں ہیں، والد صاحب نے بیرون ممالک کما کر پانچ بہنوں کی شادی کی ہے دو بہنیں باقی ہیں ، جن کی شادی کروانی ہے ۔ والد صاحب ابھی بھی مزدوری مشقت والا کام کرتے ہیں، مجھ سے چھوٹے دو بھائی ہیں وہ بھی بے روزگار ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اتنا بڑا روزگار عطاء کر دیں کہ میں والد صاحب کی بھرپور مدد کر سکوں تاکہ والد صاحب باقی زندگی بیٹھ کر آرام سے گزاریں۔ میرے والد لاہور میں رہتے ہیں، اور میں اندرون سندھ میں رہتا ہوں جس میں میری رہائش ہے وہ مکان والد صاحب کا ہے اور والد صاحب مجھ سے ہر ماہ کرایہ لیتے ہیں۔ ابھی دو بہنوں کی شادیاں والد صاحب نے کرنی ہیں جس کی وجہ سے والد صاحب پریشان رہتے ہیں اور میں والد صاحب کو پریشان دیکھ کر وقت سے پہلے بوڑھا ہو چکا ہوں، والد صاحب کے لئے ہر نماز کے بعد دعا بھی کرتا ہوں کہ میرے مولا میرے والدین پر رحم فرما ، جس طرح انہوں نے مجھ پر بچپن میں شفقت فرمائی۔ آپ صاحبان سے دریافت کرنا ہےکہ حکومتِ پاکستان نے سرکاری ملازمین کو چوبیس (۲۴) تنخواہیں ایڈوانس میں سود کے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ہر ماہ تنخواہ میں سے کٹوتی کر لیتی ہے میرے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فرمائیں کہ میں اپنے والدین کی مدد کے لئے یا بہنوں کی شادی کرانے کے لئے حکومت سے قرضہ تنخواہوں کی صورت میں لے سکتا ہوں کہ نہیں؟ میری تحریر کو دو مرتبہ پڑھ کر جواب سے مطلع فرمائیں۔تو جناب کی عین نوازش ہوگی ۔
نوٹ ۔ یہ قرضہ حکومت اپنے اکاؤنٹ سے دیتی ہے اور کٹوتی کی صورت میں جو سود لیتی ہے ہر ماہ حکومت اپنے اکاؤنٹ میں رکھتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور معاملہ سود پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔ البتہ اگر کسی دوست و رشتہ دار و غیرہ سے قرضہ حسنہ لے لیا جائے۔ اور اس میں سود کی کوئی ترتیب نہ ہو۔ تو یہ عمل بلا شبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134)۔
وفی الشامیۃ: قولہ کل قرض جر نفعاً حرام،ای اذا کان مشروطاً اھ(5/166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82242کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات