شرکت و مضاربت

ایسی کمپنی میں انویسٹمنٹ کرکے نفع کمانا،جو غیر مقبوضہ چیزیں آگے فروخت کرتی ہو

فتوی نمبر :
82331
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

ایسی کمپنی میں انویسٹمنٹ کرکے نفع کمانا،جو غیر مقبوضہ چیزیں آگے فروخت کرتی ہو

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی ’’میگا شاپنگ‘‘ کے نام سے ہے، جس کا طریقۂ کاروبار یہ ہے کہ وہ لوگوں سے کچھ رقم لیتی ہے اور اس کے ذریعے نیٹ پر ہی کاروبار کرتی ہے اور اس کا روبار میں (گولڈ، ائل، سلور، اور کرنسی وغیرہ) اشیاء کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جس کے ذریعہ رقم لگائے ہوئے افراد خرید و فروخت کرکے نفع حاصل کرتے ہیں۔ اور کبھی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ اور یہ سارا کاروبار محض نیٹ پر ہی ہوتا ہے۔ کیا شریعت کی رو سے اس طرح کا کاروبار کرنے اور اس کا ممبر بننا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

منقولی اشیاء کی آگے بیع درست ہونے کے لئے ضروری ہے کہ بیچی جانے والی چیز پر قبضہ ہو جبکہ صورتِ مسئولہ میں مذکور قسم کے کاروبار میں عموماً مبیع پر قبضہ نہیں ہوتا بلکہ یونہی فرق برابر کر کے نفع کمایا جاتا ہے اور یہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے، البتہ کسی شخص کا کوئی وکیل اور نمائندہ ہو وہ اس کی طرف سے مبیع پر قبضہ کر کے اور آگے اس کی فروخت کرے تو یہ شرعاً بھی جائز اور درست ہو جائیگا اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی جائز اور حلال ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحیح مسلم: عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ﷺ من ابتاع طعاماً فلایبعہ حتیٰ یقبضہ قال ابن عباس وأحب کل شیئ بمنزلۃ الطعام اھ(2/ص5)۔
وفی البحر الرائق: (قولہ لایبع المنقول) ای لایصح لنھیہ۔ﷺ۔ عن بیع مالم یقبض ولان فیہ غرر انفساخ العقد علیٰ اعتبار الھلاک اھ(6/116)۔
وفی الھندیۃ: کل عقد جاز ان یعقدہ الانسان بنفسہ جاز ان یؤکل بہ غیرہ اھ (3/185)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82331کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات