محترم مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
بعد از سلام ۔ ہم دو بھائیوں نے اپنی کمائی سے مشتر کہ ایک بلڈنگ بنوائی یعنی تعمیر کروائی جس کا کل رقبہ تقریباً 129 اسکوائرگز ہے اور اس پر گراونڈ + 2 فلور ہیں ،اب ہم چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں اسے تقسیم کر لیں، لہذا آپ سے التماس ہے ہمارے بھائیوں کے درمیان اسے اب کیسے تقسیم کیا جائے ۔ ہمارے علماءِ کرام اس کے بارے میں کیا حکم فرماتے ہیں۔ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں تا کہ یہ سلسلہ عین شریعت کے مطابق حل کیا جائے۔
اگر شروع خریداری کے وقت سے دونوں بھائیوں نے باہمی طور پر یہ طے کیا ہو کہ ہم دونوں اس میں برابر کے شریک ہونگے تو اب بوقت تقسیم بھی اسے دو برابر حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ پھر یہ تقسیم کمروں اور رقبہ کے اعتبار سے ہو یا مالیت کے اعتبار سے باہمی رضا مندی سے دونوں طرح جائز اور دوست ہے ۔
وفي فتاوى الخيريه على هامش الحامدية: (سئل) في اخوين سعيهما واحد وعائلتهها واحدة حصلا بسعیهما اموالا من مواش وغيرها والآن يريد أحدهما مفارقة الآخر ومقاسمة المال مناصفة ويأبى الآخر فهل والحالة هذه جميع ما حصلاه بسعيهما وكسبهما مشترك بينهما تجب قسمته مناصفة أم لا ( أجاب) نعم ما حصلاه بكسبهما مشترك بینھما لا یجوز أن یختص به أحدھما دون الآخر اھ (۱/ ۱۸۵)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0