گناہ و ناجائز

اشتہارات کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
82523
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

اشتہارات کی کمائی کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک اشتہارات (Advertisement) کی کمپنی (Channel Time) جس کا ہیڈ کواٹر اٹلی میں ہے، دنیا بھر کے چینل کے لئے اشتہارات کے لئے دنیا بھر سے عام لوگوں سے رقم لیتے ہیں اور دنیا بھر کے چینلز پر اشتہارات دے کر پروگراموں کو چلواتے ہیں، اس پر جو آمدنی ہوتی ہے، وہ رقم کا منافع رقم لگانے والے پر برابر برابر بانٹ دیتے ہیں، یہ رقم جو لگائی جاتی ہے ، 2 سے 5 دن تک واپس لی جائے تو واپس نہیں ملتی۔ Time Channel نے اپنی رقم کے حساب سے 6 حصے کیے ہوئے ہیں، سب سے کم رقم 150 ڈالر ، یعنی 16500 روپے ہیں، جو کہ بچوں کے کارٹون کے پروگرام میں لگائے جاتے ہیں، جس میں آپ کو ایک ڈالر روزانہ پرافٹ ملتا ہے، اگر آپ نے کسی اور کو بھی لگوایا تو اس کا دسواں حصہ ، یعنی 0.10 ڈالر ، یعنی 10 روپے روز کے بھی ملتے ہیں، اس طرح 110 روپے روز کی آمدنی ہوتی ہے، میں نے بھی اس حصے میں رقم لگائی ہے۔ اس طرح دوسرا حصہ نیوز ، پھر ڈرامہ، فلمیں، انگلش فلمیں وغیرہ ان کی رقم بھی بالترتیب زیادہ ہے ، یعنی 300 ڈالر جس میں 2 ڈالر اور 600 ڈالر جس میں 4 ڈالر ، 900 ڈالر، جس میں 8 ڈالر ، 2000 ڈالر اور 4000 ڈالر ہیں، ان میں 10 اور 20 ڈالر روزانہ ملتے ہیں۔ اب آپ یہ بتائیں کہ میں نے پہلے حصے، یعنی بچوں کے پروگرام، کارٹون پروگرام میں رقم لگائی ہے، کیا یہ آمدنی حرام ہے؟ اگر حرام ہے اور رقم لگا چکا ہوں تو کیا اب میں اس کی آمدنی بغیر کسی ثواب کی نیت کے مدد کے طور پر کسی کو دے دیا کروں یا حلال ہے ، استعمال میں لا سکتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو اشتہارات کسی قسم کی غیر شرعی اور ناجائز امور کی نمائندگی نہ کرتے ہوں اور ان کی ذریعہ سے بیچی جانے والی اشیاء بھی جائز اور مباح ہوں تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی اور دوسرے کسی کو اس کی طرف متوجہ کرنے کا کمیشن اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ نهى عن معاونة غيرنا على معاصى اللّه تعالى اھ (3/ 296) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82523کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات