مغل پورہ لاہور میں ایک علاقے کا ہسپتال ہے، جو ٹرسٹ ہے ،اس کا نام شالیمار ہسپتال ہے، یہ لوگوں کے چندے، زکوٰۃ، خیرات، صدقات سے چلتا ہے، ٹرسٹ خیراتی کی بات یہ ہے کہ یہاں کی انتظامیہ نے ایک قادیانی کو اس کا منتظمِ اعلیٰ مقرر کر دیا ہے،اس کے اختیارات مالی انتظامی امور کی طور پر ہیں، مزید یہ کہ قادیانیوں کا ہسپتال میں مالی مدد کا کوئی عنصر نہیں۔ اس سلسلے میں آواز بلند کریَں ۔
قادیانی شخص کو منتظمِ اعلیٰ بنانا قطعاً نا جائز ہے ،ہسپتال کی انتظامیہ کا مذکور فیصلہ بلاشبہ غلطی پر مبنی ہے ،اور اور سائل کی سوچ اور فکر اچھی اور قابل تعریف ہونے کےساتھ ساتھ اموالِ صدقات وغیرہ کو ان کے اصل مصارف تک پہنچانے کی ذمہ داری کے سلسلہ میں ہے، اس لئے مقامی علماء اور خواص و عوام سب کو چاہیئے کہ ہسپتال کی انتظامیہ سے ان کا مذکور فیصلہ تبدیل کروائیں اور انہیں بھی اس قسم کے امور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔