شرکت و مضاربت

والد سے قرض لے کر گھر بنایا،اب کیا والد اس میں شریک ہوگا؟

فتوی نمبر :
82585
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

والد سے قرض لے کر گھر بنایا،اب کیا والد اس میں شریک ہوگا؟

(1) کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ایک شخص نے مکان خریدنے کا ارادہ کیا کچھ رقم ساس صاحبہ سے لی کچھ رقم بیگم کے پاس موجود تھی جو وہ اپنے والدین کے گھر سے لائی تھی ، کچھ رقم اس شخص نے بھائیوں سے ادھار لی، کچھ رقم کسی نے تبرعاً دی اور اس شخص نے وہ مکان اپنے لئے خرید لیا، بھائیوں کے قرضہ میں سے بھائیوں کو کچھ رقم واپس بھی کر دی اور کچھ باقی ہے، یہ بندہ چونکہ والد اور دیگر بھائیوں کے ساتھ مشترک خرچہ میں رہ رہا ہے، لیکن اس مکان میں گھر کے خرچہ یا والد اور بھائی کی رقم میں قرض کے علاوہ کچھ بھی رقم نہیں خرچ کی، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں یہ مکان اس کی ذاتی ملکیت ہے یا اس میں والد اور دوسرے بہن بھائیوں کا بھی حصہ ہے؟
(2) اسی طرح اس شخص نے دوسر سے مکان کو خریدنے کا ارادہ کیا اور اس کے لئے چچازاد بہنوں ، بھائیوں اور مختلف لوگوں سے قرضہ لیا والد صاحب سے بات کی تو والد صاحب نے بھی پندرہ لاکھ روپیہ بشرط ایک سال میں واپسی بطور قرضہ حسنہ دیے اور اس شخص نے وہ مکان خرید لیا ،والد صاحب اس قرض کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ بندہ دینے کی کوشش میں ہے اور کچھ لوگوں کا قرضہ واپس بھی کیا ہے، اب اس مکان میں والد صاحب اور دیگر بہن، بھائیوں کا حق ہے کہ نہیں، یا یہ اس کی ذاتی ملکیت شمار ہو گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی طرح کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ شخصِ مذکور نے جن جن افراد سے رقوم لے کر مکان خرید نے میں لگائی ہے، اگر وہ رقم ان افراد سے بطورِ قرض ہی لی تھی بطورِ شراکت نہ لی تھی تو اب ان حضرات کو ان کا قرض ہی واپس کرنا لازم ہے، وہ اپنے قرض کی وجہ سے مکان میں حصہ دار اور شریک نہیں بنیں گے ، تاہم سوال کی نوعیت اگر مختلف ہو تو مکر رسوال کر کے اس کے متعلق حکمِ شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الدر المختار:(ويملك) المستقرض (القرض بنفس القبض عندهما) أي الإمام ومحمد خلافا للثاني فله رد المثل ولو قائما خلافا له بناء على انعقاده بلفظ القرض وفيه تصحيحان وينبغي اعتماد الانعقاد لإفادته الملك للحال بحر. (5/ 164)۔
وفي حاشية ابن عابدين: تحت (قوله بنفس القبض) وذلك أن ظاهر كلام المتن ترجيح قولهما، فكان المناسب للشارح أن يقول: وعلى هذا ينبغي اعتماد انعقاد النكاح بلفظ القرض، وهو أحد التصحيحين لإفادته الملك للحال فافهم اھ (5/ 164)۔
وفي الدر المختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب اھ(5/ 690)۔
وفي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: حكم القرض: يثبت الملك في القرض عند أبي حنيفة ومحمد بالقبض، فلو اقترض إنسان مدّ حنطة وقبضه، فله الاحتفاظ به، ورد مثله وإن طلب المقرض رد العين، لأنه خرج عن ملك المقرض، وثبت له في ذمة المقترض مثله لا عينه، ولو كان قائماً. وقال أبو يوسف: لا يملك المقترض القرض ما دام قائماً اھ (5/ 3790)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82585کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات