والدین کے حقوق

ضعیف العمر باپ کا اپنی اولاد سے بے جا پیسوں کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
82715
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

ضعیف العمر باپ کا اپنی اولاد سے بے جا پیسوں کا مطالبہ کرنا

جناب عالی میرے سسر عمر تقریباً( 80 سال) اپنی بیٹوں اور بہوؤں کو پریشان کرکے ان کے اوپر جھوٹی تہمتیں لگاتا ہے، اپنی اہلیہ کو آٹھ سال پہلے جان سے مارنے کی کوشش کی تو لڑکوں نے والدہ صاحبہ کو الگ کر کے اوپر چھت پر لے گئے سسر نے چھوٹی سیڑھیاں ( جو گاؤں میں لکڑی کی بنی ہوتی ہیں) پہلے کلہاڑی لے کر اس کے اوپر چڑھنے کی کوشش کی، جس سے پھسل کر سسر صاحب معمولی زخمی ہو گئے، گاؤں والوں نے درمیان میں پڑ کر اور جھوٹ موٹ کہکر کہ بابا ! ہم آپ کو دس لاکھ روپے کا چیک دینگے، ان دونوں کا راضی نامہ کرا دیا پندرہ سال سے وہ کی قسم کا کام کاج نہیں کرتا ۔ ان پندرہ سالوں کے دوران نہ اس نے اپنی اہلیہ کو خرچہ دیا۔ پانچ بیٹے اور دو بیٹوں کی شادی بھی ان کے بڑے بھائی نے کی ہے، جبکہ ایک بیٹا چھوٹا غیر شادی شدہ ہے، اس کے لئے بھی کسی قسم کا فکر مند نہیں ہے۔ میں نے تین سال کے عرصے تک اپنے سسر کو اپنے پاس رکھا اب لوگوں کے ورغلانے اور خود ذہنی کمزوری کی بنا پر دس لاکھ روپے کا مطالبہ اپنے بیٹوں سے کرتا ہے، جبکہ بیٹوں کو ان مطالبوں کا پتہ نہیں۔ اب میرے سسر صاحب سب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے تم کو بھی جان سے مار دوں گا اور خود کو بھی قتل کر دونگا ،بڑے بیٹے نے دس برس قبل سے بھائیوں کے ساتھ ملکر ایک مشتر کہ مکان بنایا تھا جس کو وہ اس نے اونے پونے بیچ رہا ہے پانچ لاکھ روپے کا مکان ڈیڑھ لاکھ میں بیچ دیا ۔ مکان کے عوض ملے ہوئی رقم بھی دوسرے لوگوں نے ادھر ادھر کر دی ،پھر اس نے دو سال بعد اپنے بڑے بیٹے سےمطالبہ کیا کہ دو سال بعد میرے لئے ایک مکان خریدو ، جس کی ملکیت آپ ہی کی ہوگی، اور کرایہ وغیرہ سے میں اپنا گزر اوقات کروں گا۔ اس کے بعد میرے سسر نے اپنے بیٹے کا وہ مکان خفیہ طور پر اپنے نام لیز کیا، اب وہ لوگوں کے ورغلانے پر دوبارہ اس مکان کو اونے پونے فروخت کرنا چاہتا ہے، ہمیں اس کے مکان کے فروخت پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن گلی کوچوں میں ہماری اور ہماری بہو بیٹوں کی بے عزتی نہ کرے سر عام روڈوں پر گالیاں دیتا ہے، کہتا ہے کہ میں اس مکان کو بیچ کر اپنی ۔۔۔ جو مکان گاؤں میں ہے قتل کرواؤنگا اور بیٹوں سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ میرے لئے شادی کا بندو بست کرو، بیٹے اس کے نکاح سے انکار نہیں کرتے ہیں ،لیکن وہ یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ تم اس کے سارے اخراجات برداشت کرو گے اور مجھے پانچ ہزار روپیہ ماہوار بھی دو گے جناب یہ مزدوری کرنے کا ملک ہے جو کام ہمارے سسر کو کرنے کے تھے وہ اس کے بڑے بیٹے نے کر دیا، لیکن اس کے باوجود میرے سسر صاحب نے عرصہ 20 سال میں نہ اپنے بیٹوں کو ایک پیسہ دیا، اور نہ اپنی اہلیہ کو اور نہ وہ اپنی اہلیہ کی حق کو تسلیم کرتا ہے اور نہ اس کے طور اطوار کو پسند کرتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ شریعت کی روشنی میں والد صاحب کا یہ مطالبہ جائز ہے یا نہیں؟ اور بیٹے بیٹیوں کی شادی کے تمام اخراجات کیا والد کے ذمہ نہیں ہے؟ کیا اس طرح کے مطالبات جائز ہیں ؟ جبکہ بیٹے صوم صلواۃ کے پابند ہیں،اور مزدوری وغیرہ کر کے کھاتے کماتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی اپنے بیٹوں کو طرح طرح کے مطالبات سے پریشان کرتا رہتا ہے، اس لئے آنجناب شریعت کی روشنی میں مسئلے کا حل بتائیں کہ ہمیں والد کے اس جیسے رویّے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ سے متعلق سائل کا زبانی اور تحریری بیان اگر واقعۃً درست اور حقیقت پر مبنی ہو تو اس صورت میں سائل کے سسر کا اپنی اولاد اور بہوؤں کے ساتھ مذکور رویّہ انتہائی نا مناسب اور غلط ہے ۔ محض اپنی خواہشات کی بناء پر بیٹوں کی جائیداد وغیرہ کا ضیاع قطعاً جائز نہیں۔ جس سے احتراز چاہیئے۔ اس کے بعد واضح ہو کہ سوال میں بیٹوں کا اپنے والد کے ساتھ مذکور رویّہ اگرچہ اطاعت و فرمانبرداری اور حسن سلوک والا ہے، مگر اسے غلط کاری اور ناجائز امور میں جری ہونے سے روکنے کی بناء پر اگر صرف ضروری نفقہ کی حد تک ہی اسے دیا کریں مزید دینے یا مکان و دوکان وغیرہ اس کے نام کرنے سے احتراز کریں تو اس میں وہ گنہگار بھی نہیں ہونگے۔ نیز سائل کے سسر پر بھی لازم ہے کہ وہ دوسری شادی کا سوچنے کی بجائے پہلی بیوی کے حقوق بجالانے کی فکر کرے ورنہ مواخذۂ آخرت سے چھٹکارا نہ ہو سکے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: وتعاونوا علی البر والتقویٰ ولاتعاونوا علیٰ الاثم والعدوان واتقوا اللہ ان اللہ شدید العقاب (المائدۃ:2الآیۃ)۔
وفی الھدایۃ: النفقۃ واجبۃ للزوجۃ علیٰ زوجھا مسلمۃ کانت او کافرۃ (الیٰ قولہ) فعلیہ نفقتھا وکسوتھا وسکناھا اھ(2/437)۔۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82715کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات