شروع کرنا چاہوں گا ایک حدیث سے, حضورﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو غیر ضروری طور پر قتل کرے تو وہ جہنم میں جائےگا، جہنمی ہوگا۔ لیکن کشمیر میں جہاد کے نام پر ہزاروں مسلمان مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں، ہزاروں مسلمان بے گھر ہو رہے ہیں، مسلمانوں کے ہاتھوں جہاد کے نام پر ۔ میرے خیال میں جہاد کا مطلب غیر مسلم سے لڑائی ہے،لیکن یہاں کشمیری مسلمان مسلمانوں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں، اور یہ لوگ پاکستان سے مدد حاصل کر رہے ہیں، (آئی، ایس، آئی) جب کبھی ہم خبروں میں سنتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین نے اتنے بھارتیوں کو مار دیا ہے تو دراصل مسلمان قتل ہوتے ہیں، اور بے گھر ہوتے ہیں۔ یہ کیا ہے؟ تفصیل سے بتائیں کہ جہاد کے نام پر لوگوں کو مارنا درست ہے؟ کیا یہ جہاد ہے؟ سوال کا جواب قرآن وحدیث کے حوالوں سے دیں۔
صورتِ مسئولہ کے سلسلہ میں ہماری معلومات کے مطابق کشمیر کے مسلمانوں کو وہاں کی حکومت مذہبی آزادی نہیں دے رہی اُن کے مذہبی شعائر مٹانے کی کوشش میں ہے، جبکہ وہاں کے مسلمان باشندے اپنی مذهبی آزادی اور وہ حقوق چاہتے ہیں جو کسی بھی ملک کے باشندوں کو بلا تفریق حاصل ہوتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جانبین ایک دوسرے کے خلاف موقع تلاش کرکے کاروائی کی فکر میں ہیں ۔ تاہم ایسی صورت حال میں دیگر مسلمان حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہاں کی غیر مسلم حکومت پر سیاسی دباؤ وغیرہ کے ذریعہ اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے اپنے اپنے اثر و رسوخ کام میں لائیں۔