شرکت و مضاربت

شرکت کے نام پر پیسے لے کر ذاتی استعمال میں لانے کا حکم

فتوی نمبر :
84054
| تاریخ :
2025-07-10
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکت کے نام پر پیسے لے کر ذاتی استعمال میں لانے کا حکم

السلام علیکم
ابوبکر نے ایک لاکھ کے سرمایہ سے عمر و کے ساتھ مضاربت پر 50 فیصد پر کام شروع کیا دس سال بعد سالانہ نفع ملا کر ابوبکر کا سرمایہ 12 لاکھ اور عمر و کا 8 لاکھ ہو چکا ہے۔اب ابوبکر کا دوست عثمان 2 لاکھ اس کام میں لگانا چاہتا ہے۔ ابوبکر عثمان سے دو لاکھ لے لیتا ہے اور یہ سوچ لیتا ہے کہ اب سے اس کاروبار میں 10 لاکھ اسکے 2 لاکھ عثمان کے اور 8 لاکھ عمر وکے اور جو منافع ابوبکر کا 50 فیصد ہو گا اس میں سے 10 اور 2 کی شرح سے ابوبکر اور عثمان تقسیم کر لیں گے۔کیا ایسا کرنا درست ہوگا ؟کیا یہ سب عمر وکو بتانا ہو گا ؟اور جب عثمان کچھ وقت کے بعد اپنا سرمایہ واپس لینا چاہے تو لے سکتا ہے  ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں ابوبکر کا اپنے دوست عثمان سے دو لاکھ روپے لے کر اپنے پاس رکھ لینا اور اسے عمرو کےساتھ کاروبار میں شریک سمجھ کر منافع دینا ،شرعاً کسی بھی کاروباری عقد (شرکت / مضاربت )کے ضابطے کے مطابق درست نہیں بنتا۔اس لئے یہ دولاکھ روپے ابوبکر کے ذمہ پر عثمان کا قرض ہے اور اس پر منافع دینا خالص سودی معاملہ بنے گاجس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البدائع:(ومنها) تسليم رأس المال إلى المضارب؛ لأنه أمانة فلا يصح إلا بالتسليم، وهو التخلية كالوديعة، ولا يصح مع بقاء يد الدافع على المال؛ لعدم التسليم مع بقاء يده الخ(فصل فی شرائط رکن المضاربۃ ج: 6 ص: 84 ط:دار الکتب العلمیۃ بیروت)۔
و فی الھندیۃ: أما تفسيرها شرعا فهي عبارة عن عقد على الشركة في الربح بمال من أحد الجانبين والعمل من الجانب الآخر۔۔۔۔(الی قولہ)۔۔۔(وأما) (ركنها) فالإيجاب والقبول وذلك بألفاظ تدل عليها من لفظ المضاربة والمقارضة والمعاملة وما يؤدي معاني هذه الألفاظ الخ(الباب الأول في تفسيرها وركنها وشرائطها وحكمها ج:4 ص: 285 ط: دار الفکر بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84054کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات