سود

ریال بطورِ قرض لیکر واپسی پاکستانی کرنسی کی صورت میں کرنا

فتوی نمبر :
84527
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

ریال بطورِ قرض لیکر واپسی پاکستانی کرنسی کی صورت میں کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج سے تین سال قبل میں اور میرے چچا سعودی میں مزدوری کرتے تھے ، اس دوران میرے چچانے اپنے ایک دوست حاجی ۔۔۔سے پچیس ہزار ریال بطور قرض لیئے تھے ، اور یہ کہا کہ میں آپ کو جلد از جلد یہ پیسے لو ٹا دونگا، اس دوران میرے چچا کو ایسے حالات پیش آئے جس کی وجہ سے وہ اپنا قرض ادانہ کر سکا، اب اس قرض کی ادائیگی میرے چچا کرنا چاہتے ہیں ، ہمارا سوال یہ کہ جب میرے چچانے اپنے دوست حاجی ۔۔۔صاحب سے پچیس ہزار ریال بطور قرض لئے تھے تو اس ریال کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے 28 روپے چل رہی تھی ، اور اب ریال 42 روپے تک ہو گیا ہے ، اب ہم اس قرض کی ادائیگی 28 روپئے کے حساب سے کریں گے ، یا 42 روپئے کے حساب سے ؟ جواب دے کر مشکور و ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے چچا نے حاجی نسیم سے بطور قرض تین سال قبل جتنے ریال لیئے تھے، اب اتنے ہی ریال اس کے ذمہ واپس کرنا لازم ہے، چاہے اس کی قیمت بڑی ہو، یاکم ہوگئی ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الرد : تحت (قوله مطلب الديون تقضى بأمثالها (قوله بل وصف للذمة إلخ) ولهذا قيل إن الديون تقضى بأمثالها على معنى أن المقبوض مضمون على القابض لأن قبضه بنفسه على وجه التملك ولرب الدين على المدين مثله، فالتقى الدينان قصاصا وتمامه في البحر . اهـ (۸۴۸/۴) –
وفي القضايا : لو اقترض الرجل صاعاً من الحنطة، وقيمتها يومئذ خمس ربيات مثلاً، فلم يؤدهـا الى المقرض الا بعد ما صارت قيمتها ربيتين فحسب، فانه لا يرد الى المقرض الاصاعاً واحداً ، رغم ان مالية الصاع الواحد قد انتقضت من خمس ربيات الى ربيتين ، وهذا باجماع الفقهاء قديماً وحديثاً الخ (ج 1 / ص184)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 84527کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات