شرکت و مضاربت

شرکتِ صنائع میں منافع کی رقم سے خریدے گئے سامان کا حکم

فتوی نمبر :
84951
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکتِ صنائع میں منافع کی رقم سے خریدے گئے سامان کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمی محمد آزاد لفٹ بنانے کا کام کرتا ہوں، ابتدا میں میں اکیلا کام کرتا تھا چھ ماہ بعد میرے پاس فرزین نامی شخص آیا ،اور دیہاڑی پر کام کرنے لگا، ایک یا دو دن بعد ہم نے شرکت کا معاہدہ کر لیا، اس طور پر کہ دونوں کام لیں گے، اور اس پر جو منافع ہو گا آدھا آدھا تقسیم کریں گے ، اس بات کو زبانی طور پر ہی طے کیا گیا تھا، با قاعدہ نہ کوئی ایگریمنٹ سائن ہوا اور نہ ہی کوئی گواہ موقع پر موجود تھا ،البتہ ایک شخص تھا جس کا انتقال ہو چکا ہے ، تقریبا چار سال ہماری شراکت جاری رہی، دوران ملازمت کبھی کچھ ساز و سامان خریدنے کی نوبت بھی آئی جس میں گیس سلینڈر ویلڈنگ اور مشین وغیرہ شامل ہیں، اکثر کام میں ہی لیا کرتا تھا، میرے پارٹنر فرزین کا حصہ عملا کم تھا، اب اس کا شرکت ختم کرنے کا ارادہ ہے، اور اس کا مطالبہ ہے کہ مذکور سامان میں سے مجھے آدھا حصہ دیا جائے، کیونکہ یہ منافع کی رقم سے خریدا گیا ہے ، سوال یہ کہ آیا مذکور طریقہ سے کاروبار جائز ہے یا نہیں اور مسمی فرزین کا مذکور مطالبہ شرعاً درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فریقین (سائل آزاد اور فرزین) کے درمیان جو معاملہ ہوا، وہ شرکت صنائع کا تھا ، جس میں اگر چہ دونوں کے کام کرنے میں برابری نہیں تھی، اور سائل اپنے پارٹنر مسمی فرزین کی نسبت زیادہ کام کرتے تھے، مگر ان کے درمیان جو زبانی کلامی معاہدہ ہوا تھا، اس کے مطابق مذکور کام سے حاصل شدہ منافع دونوں کے درمیان آدھو آدھ تقسیم کر نالازم تھا، چنانچہ کام کرنے کے نتیجے میں فریقین کو حاصل شدہ منافع کی رقم سے جو سامان خریدا گیا تھاوہ بھی دونوں فریقین کے درمیان مشترک ہے ، اب اگر دونوں فریق اس شرکت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تو معاملہ کے مطابق نفع سے خریدا گیا سامان بھی دونوں فریقین کے درمیان برابر تقسیم ہو گا، جس کو ایک فریق حصہ کی قیمت دیکر اپنی طرف کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: قال وأما شركة الصنائع وتسمى شركة التقبل كالحياطين والصباغين يشتركان على أن يتقبلا الأعمال ويكون الكسب بيهما فيجوز ذلك وهذا عندنا اھ (3/ 10) واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذاکراللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84951کی تصدیق کریں
0     395
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات