سود

قرض لیکر قسطوار اضافی رقم کیساتھ واپس کرنا

فتوی نمبر :
85292
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

قرض لیکر قسطوار اضافی رقم کیساتھ واپس کرنا

میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں مجھے ایک دن ایک دوست نے کہا کہ میرا ایک دوست غریب ہے وہ اپنی بھانجی کی شادی پر اسے فرنیچر دینا چاہتا ہے آپ اسے تھوڑی رعایت پر فرنیچر دلوادیں، میں نےکہا صحیح ہے پھر انہوں نے مارکیٹ میں فرنیچر کاریٹ معلوم کیا جو کہ 25000 روپے تھا، تو انہوں نے بولا کہ آپ ہمیں 25000 روپے دیدیں ہم ماہانہ 1500 سو روپے قسط کر کے آپ کو35000 روپے ادا کریں گے، میں نے انہیں اپنا ATM کارڈ دے دیا اور اپنے دوست کو پن کوڈ بھی بتادیا اور اس کو تاکید کردی کہ اس رقم سے فرنیچر ضرور خریدنا ، براہ مہربانی میری رہنمائی فرامائیں کہ یہ دس ہزار روپے زائد لینا سود ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صورت مسئولہ میں مذکور 25000 روپے قرض دے کر 35000 روپے وصول کرنا بلاشبہ سود اور ربا کے حکم میں ہے جس کی وجہ سے اس زائد رقم کا لینا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ صرف اصل رقم ہی وصول کرلے ، اس سے زائد وصول نہ کرےالاّ یہ کہ فرنیچر خریدنے کے بعد سائل کے وکیل نے قبضہ میں لے کر 35000 ہزار قسطوار میں متعلقہ لوگوں پر فروخت کردیا ہو، تو اس صورت میں زائد رقم لینے کی شرعاً بھی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا (سورۃ البقرۃ الآیۃ 275)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به الخ (5/166)۔
و فی الدرالمختار: له ألف من ثمن مبيع فقال: أعط كل شهر مائة فليس بتأجيل بزازية. الخ (4/533)۔
و فی البحر الرائق: ولا يجوز قرض جر نفعا بأن أقرضه دراهم مكسرة بشرط رد صحيحة أو أقرضه طعاما في مكان بشرط رده في مكان آخر فإن قضاه أجود بلا شرط جاز، الخ (6/133)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85292کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات