سود

دارالحرب میں غیر مسلم کے ساتھ سودی معاملہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
85339
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

دارالحرب میں غیر مسلم کے ساتھ سودی معاملہ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسلمان کا کافر حربی سے سودی قرض لے کر یا عقدِ فاسد کر کے زیادتی یا سود طے کے تھوڑا دے اور زیادہ فائدہ اگر مسلمان کو ہو رہا ہو تو کیا اس قسم کا معاملہ مسلم کافر حربی سے جائز ہے؟ یعنی عقد فاسد کے ذریعے اگر مسلمان کو مال حربی کافر سے ملے تو مال حربی کافر کا مسلمان کے لئے جائز ہے؟لینے کا معاملہ تو سمجھ میں آتاہے ہے مگر سودی قرض میں مسلمان اپنا مالِ معصوم کافر حربی کو دے رہاہے، اس کی سمجھ نہیں آتی، یہاں تو معاملہ دینے کا ہے لینے کا نہیں، اس کی وضاحت فرمائیں۔
نوٹ: امریکہ یورپ وغیرہ میں مکان ، کار، کاروباروغیرہ جوکہ شخصی ضروریات ہیں، یہ بغیر سودی قرض لیے ہو تو سکتا ہے، لیکن قدرے مشکل ہے ناممکن نہیں ، البتہ دینی اجتماعی ضروریات جیسا کہ مسجد ومدرسہ اور بچوں کے لئے اسلامی اسکول کے قیام کے لئے چندہ اکٹھا کرنا، اور پھر نقد پر لینا بہت ہی مشکل ، قریب ناممکن ہے، یہاں اکثر کافروں کے اسکول ہیں یا پھر بد مذہب نجدی مودودی وغیرہ کے اسکول جو کہ سعودی گورمنٹ کی مدد سے بنے ہیں، ایسے وقت میں کیا کیا جائے؟ براہِ کرم تسلی بخش جواب مرحمت فرما کر عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس طرح کسی مسلمان کے ساتھ سودی معاملہ کرنا یا سود کی رقم لیکر اپنے استعمال میں لانا شرعاً ناجائز وحرام ہے، اسی طرح مفتیٰ بہ قول کے موافق دارالکفر اور دارالحرب میں کسی کافر یا حربی کے ساتھ سودی معاملہ کرنے کا حکم ہے، اس لئے مغربی اور یورپی ممالک میں رہائش پذیر مسلمانوں کو کسی کافر اور حربی کے ساتھ سودی معاملہ کرنا جائزنہیں، خواہ سودی رقم کوئی کافر اور حربی کھائے یا کوئی اور, مذکور طرز عمل سے بہر حال احتراز لازم ہے، البتہ دیگر معاملات میں کسی کافر سے اس کی مرضی کے ساتھ نفع حاصل کرلینا اور اس کا مال لینا جائز ہے، اسی طرح کسی ملک یا حکومت کے تعاون کے بغیر بھی ان ممالک میں بعض رفاہی ادارے ایسے تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور بعض تعمیر بھی ہوچکے ہیں، جو دینی مسلکی اور اجتماعی خدمات بخوبی انجام دے رہے ہیں ، اسی طرح کئی ایک مسلمان ایسے موجود ہیں جنہوں نے ان ممالک میں بھی نہ صرف اپنے ذاتی گھر اور بنگلے بنائے ہیں بلکہ بڑے بڑے کاروباری مراکز بھی قائم کر چکے ہیں اس لئے مذہب وملت کی ضرورت کے لئے بھی اس قسم کے ناجائز اور حرامِ شرعی معاملات بجالانے یا ان ممالک میں ایسے معالات کو جائز سمجھنے سے بھی احتراز لازم ہے، اور اسی کے موافق عمل کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا (سورۃ البقرۃ آیة 275)۔
وفی رد المحتار: أقول: وعلى هذا فلا يحل أخذ ماله بعقد فاسد، بخلاف المسلم المستأمن في دار الحرب، فإن له أخذ مالهم برضاهم، ولو بربا أو قمار لأن مالهم مباح لنا إلا أن الغدر حرام، وما أخذ برضاهم ليس غدرا من المستأمن الخ (4/169)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85339کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات