سود

قرض کی صورت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کیسے ہوگی ؟

فتوی نمبر :
85472
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

قرض کی صورت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کیسے ہوگی ؟

جناب عالی کی خدمت میں ایک لفافہ آپ جناب کے نام ارسال خدمت ہے، اس میں ایک جیسے تین فتوے مع جوابات ہیں، ایک فتوی اور جواب آپ جناب کے دارالافتاء کا ہے، دو جوابات دارالعلوم کورنگی اور علامہ بنوری ٹاون کے ہیں، تقریبا تینوں جوابات ایک جیسے ہیں، اب آپ جناب عالی سے درخواست ہے، کہ مفتیان عظام سے مشورہ کر کے مجھے مالی نقصانات کی تلافی کی کوئی شرعی راستے کی طرف رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سائل مذکور رقم بطور قرض دے چکا ہے تو ا س کے بعد اس رقم پر کسی قسم کا نفع وصول کرنا (خواہ بصورت نقدی ہو یا بصورت دیگر اشیاء وغیرہ اس کا لینا) شرعاً ناجائز اور سود کے حکم میں ہے جس سے احتراز لازم ہے۔
پھر جب یہ قرض دینا بلاشبہ ایک نیکی ، تبرع اور احسان والا معاملہ ہے جس پر حصول اجر میں کوئی شبہ بھی نہیں تو یہ بھی نفع ہی ہے، مگر یہ اخروی معاملہ ہے کہ اس کی اہمیت وقد ر وقیمت بعد میں ہی معلوم ہوسکتی ہے، اس لئے اس پر دنیاوی اجر کا مطالبہ کر کے اخروی اجر وثواپ کو ضائع نہ کیا جائے، البتہ اگر آئندہ کسی کو قرض دینا ہو اور متوقع نقصان سے بچنے کا بھی ارادہ ہو تو قرض خواہ کو ضرورت کی چیز خرید کر اس پر مناسب نفع لگا کر قسطوں میں فروخت کردیاجائے، تو اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: قال: "ومن اشترى غلاما بألف درهم نسيئة فباعه بربح مائة ولم يبين فعلم المشتري، فإن شاء رده، وإن شاء قبل"؛ لأن للأجل شبها بالمبيع؛ ألا يرى أنه يزاد في الثمن لأجل الأجل، الخ (3/58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85472کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات