خلع

عدالتی خلع کے بعد اگر شوہر اس پر راضی ہو جائے تو طلاق ہوگی؟

فتوی نمبر :
87929
| تاریخ :
2025-10-16
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد اگر شوہر اس پر راضی ہو جائے تو طلاق ہوگی؟

میرا عدالتی خلع ہوا تھا ، میرے شوہر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کو سب نوٹس جاتے تھے،اور میں نے بھی کئی بار التجاء کی کہ عدالت آ کر اپنا حق مہر لے جائیں لیکن وہ نہیں آ ئے اور مجھے عدالتی خلع مل گئی ، پھر کچھ مدت بعد انہوں نے رابطہ کیا کہ اب تم کیا چاہتی ہو، میں نے کہا کہ وہی جو عدالت کا فیصلہ ہے، توانہوں نے کہا ٹھیک ہے، اور حق مہر لینے پر راضی ہو گئے، اور اب ان کے گھر والے حق مہر لے گئے ہیں، کیا اب شرعی خلع ہو گئ ہے، ہمارے درمیان یا نہیں ۔
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے رشتے بھی آرہے ہیں اب اس صورت میں دوسرا نکاح جائز ہے یا نہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اور اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے عدالتی خلع ہو جانے کے بعد سائلہ کے استفسار پر خلع پر رضامندی ظاہر کی ہو، اور عملاً حقِ مہر بھی واپس لے لیا ہوتو ایسی صورت میں شرعاً بھی یہ خلع معتبر ہوچکا ہے، اوراس سے سائلہ پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو کر دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا، اور عورت کی عدت مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے،تاہم اگر دونوں میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، البتہ اس نکاح کے بعد آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط: والخلع جائز عند السلطان وغیرہ لأنہ عقد یعتمد التراضی کسائر العقود وھو بمنزلۃ الطلاق الخ ( باب الخلع، ج 6، ص 173، ط: دارلکتب العلمیۃ)۔
وفی الدر المختار: ( و ) شرطہ کالطلاق الخ
وفی الشامیۃ: و أما رکنہ فھو کما فی البدائع: إذا کان بعوض الإیجاب و القبول لأنہ عقد علی الطلاق بعوض فلا یقع الفرقۃ و لا یستحق العوض بدون القبول بخلاف ما إذا قال خالعتک و لم یذکر العوض و نوی الطلاق فإنہ یقع و إن لم تقبل لأنہ طلاق بلا عوض فلا یفتقر إلی القبول الخ (باب الخلع، ج 3 ، ص 441 ،ط: سعید)۔
و فی الھندیۃ :إذا تشاق الزوجان و خافا ألا یقیما حدود اللہ فلا بأس بأن تفتدی نفسھا منہ بمال یخلعھا بہ فإذا فعل ذالک وقعت تطلیقۃ بائنۃ و لزمھا المال الخ ( باب الثامن فی الخلع ، ج 1 ، ص 488 ، ط: ماجدیۃ )۔
وفیھا ایضآً: إن کان الطلاق بائنا دون الثلاث فلہ أن یتزوجھا فی العدۃ وبعد انقضائھا الخ ( فصل فیما تحل بہالمطلقۃ الخ، ج 1، ص 473، ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87929کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات