خلع

شوہر کو بدل خلع کے طور پر ملنے والی زمین میں دیگر بھائیوں یا والد کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
88225
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کو بدل خلع کے طور پر ملنے والی زمین میں دیگر بھائیوں یا والد کا حصہ ہوگا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم تین بھائی ہیں۔ میرا نکاح کچھ عرصہ قبل ہوا، مگر نکاح کے بعد ہم دونوں (میاں بیوی) کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید ناچا قیاں پیدا ہو گئیں۔ صلح کی تمام کوششیں ناکام رہیں، تو قبائلی عمائدین کی موجودگی میں باہمی رضامندی سے زبانی خلع ہوا، جس میں بدلِ خلع کے طور پر ساٹھ ہزار روپے طے پائے۔خلع کے بعد میری سابقہ بیوی کی والدہ، جو کہ ہمارے گھر کے قریب ایک زمین کی مالک تھیں، نے ساٹھ ہزار روپے ادا کرنے کے بجائے وہ زمین میری سابقہ بیوی کی جانب سے مجھے بطور بدلِ خلع دینے کی پیشکش کی، جس کو میں نے قبول کر لیا۔ اس وقت اس زمین کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار روپیہ مقرر کی گئی ، جن میں سے ساٹھ ہزار روپے بدلِ خلع کے طور پر منہا کیے گئے، جبکہ باقی رقم میں نے اپنی جیب سے ادا کی۔میرے کسی بھائی نے اس زمین کی قیمت میں مالی طور پر کوئی حصہ نہیں لیاہے ۔اب سوال یہ ہے کہ:کیا میرے دوسرے بھائی یا والد صاحب شرعاً اس زمین میں حصہ کا حق رکھتے ہیں یا نہیں؟ جبکہ زمین خالصتاً بدلِ خلع اور میری ذاتی رقم سے خریدی گئی ہے۔بینوا توجروا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق بدلِ خلع کے طور پر ملنے والی مذکور زمین کی بقیہ ادائیگی میں اگر واقعۃً سائل کے بھائی اور والد نے کوئی رقم شامل نہیں کی تھی تو ایسی صورت میں مذکور زمین صرف سائل کی ذاتی ملکیت شمار ہوگی ۔ سائل کے والد یا دیگر بھائیوں کا اس زمین میں حقِ دعویٰ شرعاً درست نہ ہوگا ، جس سے بہر صورت اجتناب چاہیئے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88225کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات