شرکت و مضاربت

جانور کے کاروبار میں شرکت کا طریقہ

فتوی نمبر :
88347
| تاریخ :
2025-10-27
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

جانور کے کاروبار میں شرکت کا طریقہ

جانوروں کے شراکتی کاروبار کی جائز صورتیں بیان کر دیں. اگر ایک شخص پیسہ لگاۓ اور دوسرا محنت تو تقسیم کی کیا صورت ہونی چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جانوروں کے مشترکہ کاروبار کی ممکنہ طور پر تین جائز صورتیں ہیں،1:پہلی صورت یہ ہے کہ دو آدمی مشترکہ طور پر جانور خریدیں،پھر اخراجات اور نفع میں دونوں طے شدہ تناسب سے شریک ہوجائیں اور یہ شرکت کی صورت بنتی ہے، اور یہ صورت شرعاً جائز اور درست ہے، 2: دوسری صورت یہ ہے کہ ایک شخص(مالک) دوسرے شخص سےمضاربت کا یہ معاہدہ کرے کہ تمام کی تمام رقم مالک کی ہوگی ،جانور کی خریداری سے لے کر فروخت کرنے تک جانوروں کی دیکھ بھال اور خرید و فروخت کی تمام ذمہ داری دوسرے شخص(عامل) کی ہوگی، اور نفع طے شدہ تناسب سے تقسیم ہوگا،پھر مالک دوسرے شخص کو جانور خریدنے کے لیے رقم دےدے،وہ شخص ان پیسوں سے جانورخریدےاوراس کی دیکھ بھال اور علاج و غیرہ سائل کے پیسوں سے کرے، اس کے بعد جانورجتنے میں بھی فروخت ہو اس میں سے اصل رقم اور اخراجات نکال کر بقیہ رقم کو مالک اور دوسرا شخص طے شدہ تناسب کے لحاظ سے تقسیم کرلیں،کوئی مالک اپنی رقم کی وجہ سے اگر اپنے نفع کا تناسب دوسرے شخص سے زیادہ بھی رکھ لے تو اس میں شرعا کوئی حرج نہیں،مضاربت کی یہ صورت جائز ہے۔3: تیسری صورت یہ ہےکہ اس کاروبار میں تمام کا تمام سرمایہ ایک شخص (مالک) اپنا لگائے، اور دوسرے شخص کو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے ملازم رکھ لے،جیساکہ سوال میں مذکور ہے، تو اس صورت میں مالک اس شخص کو نفع میں شریک کرنے کی بجائے ماہانہ تنخواہ طے کردے،یہ اجارہ کی صورت ہوگی،جوکہ شرعاً بھی درست ہے، اور اس صورت میں نفع سارا کاسارا مالک کا ہوگا، اور دوسرے شخص(مزدور) کو اس کی طے شدہ اجرت ملے گی، جبکہ ان تین صورتوں کے علاوہ مذکورہ معاملے کی ایک اور جائز صورت یہ بھی اختیار کی جاسکتی ہے کہ ایک شخص اپنے پیسوں سے جانور خریدے،اور وہ دوسرے شخص کوآدھا جانور متعین قیمت پر بیچ دے، اس کے بعد اس کی قیمت چاہے تو معاف کردے، یا ایک متعین مدت تک قیمت ادھار اور مؤخر کردےتو دونوں کے درمیان وہ جانور مشترک ہوجائے گا، اس جانور سے جو بچے پیدا ہوجائیں گے، ہرہر بچے میں دونوں شخص شریک ہوں گے، اور اس طرح اس جانور کے دودھ میں بھی دونوں شریک ہوجائیں گے، اور شرعاً بھی یہ معاملہ جائز اور درست ہوگا، البتہ سائل کو اگر کسی خاص صورت کا حکم معلوم کرنا ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر ارسال کردے، اس پر غور کرکے حکم شرعی سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ: وعلى هذا إذا ‌دفع ‌البقرة ‌إلى ‌إنسان بالعلف ليكون الحادث بينهما نصفين فما حدث فهو لصاحب البقرة ولذلك الرجل مثل العلف الذي علفها وأجر مثله فيما قام عليها وعلى هذا إذا دفع دجاجة إلى رجل بالعلف ليكون البيض بينهما نصفين، والحيلة في ذلك أن يبيع نصف البقرة من ذلك الرجل ونصف الدجاجة ونصف بذر الفليق بثمن معلوم حتى تصير البقرة وأجناسها مشتركة بينهما فيكون الحادث منها على الشركة، كذا في الظهيرية الخ(كتاب الشركة، الباب الخامس،ج 2، ص 335، ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: دفع بقرة إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافا فالإجارة فاسدة (إلی قوله) والحيلة في جوازه أن يبيع نصف البقرة منه بثمن ويبرئه عنه ثم يأمر باتخاذ اللبن و المصل فيكون بينهما الخ(الفصل الثالث فی قفیز الطحان وما ھو فی معناہ، ج 4، ص 445،446، ط: ماجدیۃ)۔
وفی الدر المختار: وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة الخ(كتاب الإجارة،ج 6، ص 5، ط: سعيد)
وفی مجمع الأنھر فی شرح ملتقی الأبحر: (ھی) أی المضاربۃ (شرکۃ فی الربح) بأن یقول رب المال دفعتہ مضاربۃ أو معاملۃ علی أن یکون لک من الربح جزء معین کالنصف أو الثلث أو غیرہ ویقول المضارب قبلت ففیہ اشعار بأن کلا من الایجاب والقبول رکن والظرف للشرکۃ (بمال من جانب) وھو جانب رب المال (وعمل من جانب) آخر وھو جانب المضارب وھی مشروعۃ للحاجۃ الیھا فان الناس بین غنی بالمال غبی عن التصرف الخ(کتاب المضاربۃ، ج 2، ص 321، ط: دار احیاء التراث العربی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88347کی تصدیق کریں
0     393
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات