غسل

احتلام میں انزال نہ ہونے کی صورت میں غسل کا حکم

فتوی نمبر :
88454
| تاریخ :
2025-10-30
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

احتلام میں انزال نہ ہونے کی صورت میں غسل کا حکم

میری عمر 72 سال ہے، 6 سال پہلے میرا پروسٹیٹ کا آپریشن ہوا تھا۔ اب مجھے ہر 4 یا 5 ماہ بعد رات کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے احتلام ہوا ہے، لیکن منی خارج نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر نے بھی بتایا ہے کہ اب منی خارج نہیں ہوگی۔ ایسی صورت میں کیا میرے اوپر غسل فرض ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو صرف یہ محسوس ہوتا ہے کہ اسے احتلام ہوا ہے، مگر منی خارج نہیں ہوئی، اور ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہو کہ اب منی کا خروج ممکن نہیں، تو ایسی حالت میں اگر نیند سے بیدار ہونے کے بعد کپڑوں یا بدن پر منی کے آثار نہ پائے جائیں، تو محض احتلام کے خیال یا احساس کی بنیاد پر سائل پر غسل واجب نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإن استیقظ الرجل و وجد علی فراشہ أو فخذہ بللا وھو یتذکر احتلاما ان تیقن أنہ منی أو تیقن أنہ مذی أو شک أنہ مذی فعلیہ الغسل (إلی قولہ) وإن شک أنہ منی أو مذی قال أبو یوسفؒ لایجب الغسل حتی یتیقن بالاحتلام وقالا یجب الخ (کتاب الطھارۃ، ج: 1، ص: 15، ط: ماجدیہ)۔
وفیھا ایضاً: ولو تذکر الاحتلام ولذۃ الانزال ولم یر بللا لایجب علیہ الغسل والمرأۃ کذلک فی ظاھر الروایۃ لان خروج منیھا إلی فرجھا الخارج شرط لوجوب الغسل علیھا وعلیہ الفتوی ھکذا فی معراج الدرایۃ الخ (کتاب الطھارۃ ، ج: 1، ص: 15، ط: ماجدیہ)۔
وفی الدر المختار: (وفرض) الغسل (عند) خروج (منی) من العضو (إلی قولہ) (منفصل عن مقرۃ) ھو صلب الرجل وترائب المرأۃ (إلی قولہ) (بشہوۃ) أی لذۃ (إلی قولہ) (وإن لم یخرج) من رأس الذکر (بھا) وشرطہ ابو یوسفؒ وبقولہ یفتی فی ضیف خاف ریبۃ أو استحی کمافی المستصفی وفی القھستانی والتاترخانیۃ معزیا للنوازل یقول أبی یوسفؒ تأخذ لأنہ أیسر علی المسلمین قلت ولا سیما فی الشتاء والسفر الخ
وفی رد المحتار تحت: (قولہ کمحتلم) فإنہ لا لذۃ لہ یقینا لفقد إدراکہ ط فتأمل وقال الرحمتی: أی إذا رأی البلل ولم یدرک اللذۃ لأنہ یمکن أنہ أدرکھا ثم ذھل عنھا فجعلت اللذۃ حاصلۃ حکما الخ (کتاب الطھارۃ، ج: 1، ص: 160، ط: ایچ ایم سعید)۔
وفیہ ایضاً: (و) عند (رؤیۃ مستیقظ) (إلی قولہ) (و إن لم یتذکر الاحتلام) إلا أنہ مذی أو ودی أو کان ذکرہ منتشر قبیل النوم فلاغسل علیہ اتفاقا کالودی لکن فی الجواھر إلا إذا نام مضطجعا أو تیقن أنہ منی أو تذکر حلما فعلہ الغسل والناس عنہ غافلون (لا) یفترض (إن تذکر ولو مع اللذہ) والإنزال (ولم یر) علی رأس الذکر (بللا) إجماعا (وکذا المرأۃ ) مثل الرجل علی المذھب الخ (کتاب الطھارۃ، ج: 1، ص: 163، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88454کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات