اسلام وعلیکم
محترم کیا بیوی سے صحبت کرتے وقت CONDOM استعمال کرنا شرعاً جائز ھے یا نہیں۔؟
جزاک اللہ
اگر اولاد کے درمیان جائز وجوہات کی بناء پر مناسب وقفہ مطلوب ہو اور میاں بیوی دونوں کی رضامندی سے یہ عمل ہو ،تو شرعا اس عمل کو اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔
کما فی صحیح البخاری:عن عبد اللہ :کنا نغزوا مع رسول اللہ ﷺولیس معنا شیئ فقلنا الا نستخصی فنھانا عن ذلک الحدیث(ج2 ص759)۔
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: جعل المراۃ عقیما بمعالجۃ تمنع الانجاب نھائیا وقد صرح الفقھاء بانہ یحرم استعمال ما یقطع الحبل من اصلہ لانہ کالوأد الخ(ج 3 ص 551)۔