حجاب کے آداب و احکام

مخلوط ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
88869
| تاریخ :
2025-11-16
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

مخلوط ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا حکم

اسلام علیکم! میری بھتیجی سعودیہ سے یہاں آئ ہے یو نیورسٹی میں پڑھنے ،اور یہاں وہ اپنے نانا کے گھر رہتی ہے، اور اس کے والدین سعودیہ میں ہی ہیں، کیا اس کا یہاں مخلوط یونیور سٹی میں پڑھنا جائز ہے جبکہ وہ پردہ کے ساتھ جاتی ہے اور اس کا کہنا ہے کےلڑکوں کے ساتھ کوئ بات نہیں ہوتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مخلوط تعلیمی نظام( جس میں لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں )بہت سے مفاسد کا باعث ہے، اس لیے اس نظام تعلیم میں ایک بالغ بچی کے لیے پڑھنا درست نہیں، لہذا سائلہ کی بھتیجی اگرچہ شرعی پردے کا اہتمام کرتے ہوئے نامحرم لڑکوں سے بات چیت کرنے سے بھی احتیاط کرتی ہو لیکن پوری پڑھائی کے دوران عملا اس کی پابندی کرنا ممکن نہیں رہتا، نیز مخلوط ماحول بذات خود فتنہ،طد نظر ی و اختلاط کا باعث اور شریعت کے اصول حجاب کے خلاف ہے، خصوصا جبکہ ایسے ماحول اور اداروں کے مضر اثرات واضح بھی ہوں، اس لیے سائلہ کی بھتیجی کو اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے کسی فیمیل کیمپس کا انتخاب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: (حدثنا قتيبة، حدثنا الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن ابي الخير، عن عقبة بن عامر، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إياكم والدخول على النساء "، فقال رجل من الانصار: يا رسول الله، افرايت الحمو؟، قال: " الحمو الموت ". قال: وفي الباب، عن عمر، وجابر، وعمرو بن العاص. قال ابو عيسى: حديث عقبة بن عامر، حديث حسن صحيح، وإنما معنى كراهية الدخول على النساء على نحو ما روي، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا يخلون رجل بامراة إلا كان ثالثهما الشيطان "، ومعنى قوله الحمو يقال: هو اخو الزوج كانه كره له ان يخلو بها)۔ (رقم الحدیث:1171)۔
وفی رد المحتار:(قولہ: زائدۃ) ببعدہ قولہ فی القنیۃ رامزا :ویجوز الکلام المباح مع امرءۃ اجنبیۃ وفی المجتبی رامزا: وفی الحدیث دلیل علی انہ لاباس ان یتکلم مع النساء بمالایحتاج الیہ ولیس ھٰذا من الخوض فی مالا یعنیہ انما ذالک فی کلام فیہ اثم فالظاھر انہ قول آخر او محمول علی العجوز ،تأ مل و تقدم فی شروط الصلاۃ ان صوت المرأۃ عورۃ علی راجح ومر الکلام فیہ فراجع الخ۔ (ج : 6،ص : 359،ط: سعید)۔
وفی رد المحتار: إلامن أجنبیة فلایحل مس وجهها وکفها وإن أمن الشهوة؛ لأنه أغلظ إلی قوله: وفي الأشباه: الخلوة بالأجنبیة حرام (الی قولہ) ثم رأیت في منیة المفتي مانصه: الخلوة بالأجنبیة مکروهة وإن کانت معها أخری کراهة تحریم الخ۔(ج: 5، ص: 260،ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88869کی تصدیق کریں
0     263
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 1
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کی اطاعت میں حجاب نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات