روزے کی قضاء و کفارہ

قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

فتوی نمبر :
893
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

السلام علیکم! مفتی صاحب!ایک شخص کی ۳ سال یا اس سے زیادہ کی نمازیں قضاء ہوئی ہیں، اب وہ توبہ تائب ہو کر ان کی قضاء کرنا چاہتا ہے تو کیا اس کا کوئی طریقہ ہے؟ اسی طرح قضاء روزےاور سجدہ تلاوت ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ اگر اس شخص کو اپنی نمازیں، روزے اور سجدہ تلاوت کا صحیح طرح معلوم نہ ہو کہ کتنے دن یا سال کے فرض و واجبات ادا کرنی ہیں تو ایسے میں وہ کیا کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قضاء عبادات کی ادائیگی کا کوئی مخصوص طریقہ منقول نہیں اور نہ ہی ان کی ادائیگی کسی خاص وقت کے ساتھ مخصوص ہے، بلکہ اوقاتِ مکروہ اور ایامِ ممنوعہ کے علاوہ جب چاہیں نماز و رزوہ کی قضاء کر سکتے ہیں، جبکہ قضاء نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر وقتی نماز کے ساتھ اسی وقت کی ایک یا جتنی ممکن ہوں قضاء نمازیں ادا کر لی جائیں اور اگر قضاء نمازوں کی تعداد یاد نہ ہو تو ایک محتاط اندازہ کے مطابق نمازیں ادا کرتے رہیں اور جب یقین ہو جائے کہ قضاء نمازیں مکمل ہو گئی ہوں گی تو ادائیگی ترک کر دیں، مگر قضاء نمازوں میں ترتیب لازمی ہے، اس لیے ان کی نیت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مثلاً اگرفجر کی نماز ادا کرنی ہو تو اس طرح نیت کریں کہ میرے ذمّہ فجر کی جو پہلی نماز لازم ہے اس کی نیت کرتا ہوں، اسی طرح ہر نماز میں کہتے رہیں، چنانچہ روزوں اور سجدہ تلاوت کی ایک محتاط مقدار کے موافق پہلے روزہ اور سجدہ تلاوت یا آخری کی نیت سے ادا کرنا شروع کر دے یہا تک کہ غالب گمان ہو جائے کہ قضاء شدہ کی تعداد پوری ہو گئی ہے تو اس کے بعد ترک کر دے۔ ہے جو ادا نمازوں کا ہے، البتہ اگر قضاء نمازوں کی تعداد چھ سے کم ہو پھر ترتیب ضروری ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره اھ(2/ 76)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله كثرت الفوائت إلخ) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين لأن فجر الخميس مثلا غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول أول فجر مثلا، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولا أو يقول آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخرا، ولا يضره عكس الترتيب لسقوطه بكثرة الفوائت. (2/ 76)
وفی الدر المختار: وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية (2/ 66)
وفی حاشية ابن عابدين: تحت (قوله إلا الثلاثة المنهية) وهي الطلوع والاستواء والغروب اھ(2/ 66)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ثاقب اسد علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 893کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے مہینے میں اگر بیوی سے زبردستی ہمبستری کی جائے تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • الگ الگ رمضان میں ہمبستری کرنے سے کتنے کفارہ واجب ہوں گے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات