خلع

عدالتی خلع کے بعد کیا میاں بیوی کو دوبارہ کیا نکاح کرنا پڑےگا؟

فتوی نمبر :
89360
| تاریخ :
2025-11-30
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد کیا میاں بیوی کو دوبارہ کیا نکاح کرنا پڑےگا؟

میری بیوی نے کراچی، پاکستان کی عدالت سے خلع حاصل کیا تھا۔ نکاح تو ہوا تھا، لیکن ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوا تھا۔ البتہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور ناز و انداز میں گھل مل کر رہتے تھے، پھر ہماری لڑائی ہوگئی اور میں اُس کی عدّت کے دوران ہی کہیں چلا گیا، عدّت کے زمانے میں ہی دوبارہ ہمارا رابطہ ہوگیا اور ہم دونوں نکاح کو برقرار رکھنا چاہتے تھے، لیکن اسی دوران عدالت نے خلع کا فیصلہ جاری کردیا، اب ہم دوبارہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں، ایسی صورت میں شرعی حل کیا ہے؟ کیا ہمارا پہلا نکاح ابھی بھی قائم ہے یا نئے سرے سے نکاح کرنا ہوگا؟
نوٹ: عدت سے مراد یہی کورٹ والا جاری شدہ خلع کے فیصلے کی عدت ہے، سائل کا بیان ہے ”کورٹ نے خود بخود خلع دے دی، میں نے کوئی طلاق نہیں دی۔“

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ، جس کیلئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتا ہے ، چنانچہ سائل کی بیوی نے اگر واقعۃً سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کی ہو ، جبکہ اسباب فسخ نکاح میں سے کوئی سبب بھی نہ پایا جارہا ہو، تو اس ڈگری کے جاری ہونے کے باوجود شرعاً سائل کی بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا ،بلکہ بدستور برقرار ہے، لہذادونوں بغیر تجدیدِ نکاح کے حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (قوله: و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا أو معلقا على الملك و أما ركنه فهو كما في البدائع إذا كان بعوض الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة و لا يستحق العوض بدون القبول اھ(3/ 441)۔
وفی المبسوط: (قال) و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق بعوض ، و للزوج ولاية إيقاع الطلاق ، و لها ولاية التزام العوض ، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد اھ (6/ 173)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89360کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات