شرکت و مضاربت

مضاربت کی شرائط اور اس کا معاہدہ نامہ لکھنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
89950
| تاریخ :
2025-12-11
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت کی شرائط اور اس کا معاہدہ نامہ لکھنے کا طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری کمپنی جو کہ ایمبرائٹی مشین چائنہ سے ایمپورٹ کرتی ہے، اور پاکستان میں سیل کرتی ہے، اس کو خریدنے میں بینک سے کلیئر کر کےپورٹ کے اخراجات، ٹرانسپوٹ سب کے بعد جو منافع ہوتا ہے، وہ ٪50 ہم رکھتے ہیں ٪50 انویسٹر (investor ) کو دیتے ہیں، ایک سال کے ایگریمنٹ agrementبناتے ہیں، ماہانہ منافع دیتے ہیں، جو کہ انویسمنٹ کے تناسب سے ٪28 سے ٪30 تک سالانہ بنتا ہے، برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ کمپنی کو انویسٹر کے ساتھ کن شرائط کے تحت، کیا لکھت کے ساتھ اسلامی طریقےکے مطابق ایگریمنٹ کرنا چاہیئے،عین اسلام کے مطابق کیسے اس ایگریمنٹ agreement کو sign کرنا چاہیئے، چونکہ میں اپنے ایگریمنٹ کا فارم دے رہا ہوں اس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیےکہ ان شرائط کے ساتھ کام کرنا درست ہے، جو اس ایگریمنٹ میں ہیں؟ نہیں تو آپ حضرات رہنمائی فرمائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دو فریقوں کے درمیان وہ تجارتی معاہدہ جس میں ایک فریق سرمایہ فراہم کرے اور دوسرا فریق محنت وعمل کرے، اور تجارت سے حاصل ہونے والے نفع میں دونوں شریک ہوں، اسے شریعت کی اصطلاح میں ’’مضاربت‘‘ کہا جاتا ہے، تاہم اس کی بنیادی شرائط ایسی ہیں کہ ان کا لحاظ کیے بغیر معاہدہ کیا جائے تو مضاربت درست نہیں ہوگی بلکہ فاسد ہوگی جس سے احتراز لازم ہے، منجملہ شرائط میں سے ایک شرط یہ ہیکہ سرمایہ متعین ہو، نیز منافع کا تعین سرمایہ کی بنیاد پر نہ ہو کہ اس کے تناسب سے فیصد مقرر کیا جائے، بلکہ سرمایہ کے نتیجے میں حاصل شدہ حقیقی منافع میں فیصد کاتناسب رکھا جائے، جبکہ حقیقی منافع وہ ہوں گے جو ماہانہ یا سالانہ حساب کر کے ہر قسم کے اخراجات نکالنے کے بعد ظاہر ہوتے ہیں مثلاً ایک لاکھ سرمایہ لگایا تھا، اور اب ڈیڑھ لاکھ بن گیاتو پچاس ہزار حقیقی منافع کہلائیں گے، اور اس کا پچاس فیصد پچیس ہزار بنیں گے، ان چند باتوں کوسامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو سائل کا ارسال کردہ منسلکہ معاہدہ شرعاً درست نہیں، اولاً اس لئے کہ اس میں اصل سرمایہ کے تناسب سے منافع طے کئے گئے ہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ 45 دن کے بعد ہی منافع کی تقسیم کاذکر کیا گیا ہے، حالانکہ منافع تو کاروبار کی مدت کے اختتام پر ظاہر ہوتے ہیں، اس لئے منافع کے نام پر تو یہ وصولی اور ادائیگی شرعاً درست نہیں، البتہ ذاتی خرچ واخراجات میں آسانی کیلئے ماہانہ اگر جانبین کچھ مقرر کرلیتے ہیں تو بطورِ قرض اس کی گنجائش ہے، تاہم کاروباری مدت کے اختتام پر ان وصولیوں کو مجموعی حساب میں ڈالا جائے گا تاکہ کل منافع ظاہر ہوں، اب اگر انویسٹر نے زیادہ وصولی کی ہو تو کمپنی کووہ اضافی رقم واپس کرے، اور اگر کم ہو تو سرمایہ سمیت بقیہ منافع بھی وصول کرے، چنانچہ ان ضابطوں کی روشنی میں معاہدہ تیا رکیا جائے، جس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے فریقین کا تذکرہ ہو پھر سرمایہ کی مقدار کی تعیین، اس کے ساتھ منافع کی تعیین حقیقی منافع میں فیصد کے اعتبار سے ہو، ان چند بنیادی باتوں کے بعد یہ لکھ دیا جائے کہ اس کے علاوہ فریقین کے درمیان تمام معاملات شرعی ضابطوں کے مطابق نمٹائے جائیں گے، چنانچہ اس طرح کرنے سے شرعاً معاملہ جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصائع: ، فما روي عن ابن عباس - رضي الله عنهما - أنه قال: كان سيدنا العباس بن عبد المطلب إذا دفع المال مضاربة، اشترط على صاحبه أن لا يسلك به بحرا ولا ينزل به واديا، ولا يشتري به دابة ذات كبد رطبة، فإن فعل ذلك ضمن فبلغ شرطه رسول اللهﷺ فأجاز شرطہ الخ (کتاب المضاربۃ، ج6، ص79، ط: سعید)۔
وفی الدر المختار: (ھی) لغۃ مفاعلۃ من الضرب فی الارض وھو السیر فیھا وشرعاً (عقد الشرکۃ فی الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) الخ
وفیہ ایضاً: (وکون الربح بینھما شائعاً) فلو عین قدرا فسدت (وکون نصیب کل منھما معلوماً) عند العقد الخ (کتاب المضاربۃ، ج5، ص648، ط: سعید)۔
وفی شرح المجلۃ: اذا خرج المضارب عن مأذونیتہ وخالف الشرط یکون غاصبا وفی ھذہ الحالۃ یعود الربح والخسار فی اخذہ وإعطائہ علیہ واذا تلف مال المضاربۃ یکون غاصبا الخ
وفیہ ایضاً: اذا وقّت رب المال المضاربۃ بوقت معین فبمضی ذالک الوقت تنفسخ المضاربۃ الخ
وفیہ ایضاً: اذا مات رب المال او جنّ جنونا مطبقا تنفسخ المضاربۃ الخ (الفصل الثانی فی بیان الشروط المضاربۃ، ج4، ص364، ط: اسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89950کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات