روزے کی قضاء و کفارہ

شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

فتوی نمبر :
90068
| تاریخ :
2025-12-16
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میری ساس جو کہ شوگراور بی پی کی مریضہ بھی ہیں ، رمضان المبارک میں اس کو حمل تھا، تو ایک ماہر ڈاکٹر نے روزہ رکھنے سے منع کیا، اور میری ساس نے پچیس روزے نہیں رکھے، اب چونکہ وضعِ حمل ہوچکا ہے، اور میری ساس کہتی ہیں کہ میں وہ قضاء روزے شوگر اور بی پی کی وجہ سے نہیں رکھ سکتی، بلکہ میں فدیہ ادا کروں گی،کیا میری ساس کو روزے رکھنے چاہیئےیا فدیہ دینا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کی ساس کو روزہ رکھنے کی وجہ سے جان جانے کا خطرہ ہو یا بیماری میں ایسی شدت آتی ہوجو ناقابل برداشت ہو تو اس کیلئے دیندار اور ماہر ڈاکٹر کے مشورہ کی سےروزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے، اب اگر مرتےدم تک روزہ رکھنے کی قدرت کی امید نہ ہو تو وہ فدیہ بھی دے سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: فمن کان منکم مریضاً او علی سفرٍ فعدۃ من ایّام اخر وعلی الذین یطیقونہ فدیۃ طعام مسکین، (سورۃ البقرۃ، آیۃ184)۔
وفی الدر المختار: (وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي) وجوباً (الی قولہ) ومتى قدر قضى لأن استمرار العجز شرط الخلفية
وفی الشامیۃ تحت: (قوله وللشيخ الفاني) أي الذي فنيت قوته أو أشرف على الفناء، ولذا عرفوه بأنه الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت نهر، ومثله ما في القهستاني عن الكرماني: المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعليه الفدية لكل يوم من المرض وكذا ما في البحر لو نذر صوم الأبد فضعف عن الصوم لاشتغاله بالمعيشة له أن يطعم ويفطر لأنه استيقن أنه لا يقدر على القضاء (قوله العاجز عن الصوم) أي عجزا مستمرا كما يأتي، أما لو لم يقدر عليه لشدة الحر كان له أن يفطر ويقضيه في الشتاء فتح (قوله ويفدي وجوبا) لأن عذره ليس بعرضي للزوال حتى يصير إلى القضاء فوجبت الفدية نهر، ثم عبارة الكنز وهو يفدي إشارة إلى أنه ليس على غيره الفداء لأن نحو المرض والسفر في عرضة الزوال فيجب القضاء وعند العجز بالموت تجب الوصية بالفدية (الی قولہ) (قولہ متی قدر) أی الفانی الذی أفطر وفدی (قولہ شرط الخلفیۃ) أی فی الصوم أی کون الفدیۃ خلفاً عنہ الخ ـ(کتاب الصوم، ج2، ص429، ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90068کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • الگ الگ رمضان میں ہمبستری کرنے سے کتنے کفارہ واجب ہوں گے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزہ کی حالت میں ہمبسستری کرنے سے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات