بچوں کے مسائل

نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

فتوی نمبر :
90676
| تاریخ :
2026-01-07
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! میری کزن کا ایک بیٹا ہے۔ بیٹا پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا تھا اور بیٹا پیدا ہونے کے دو تین ماہ بعد اسے طلاق دے دی۔ اب چار سال ہو گئے ہیں، نہ کبھی رابطہ ہوا اور نہ ہی وہ کبھی ملنے آیا۔ اب اسکول اور باقی دستاویزات میں باپ کے نام کی جگہ کیا اس کا (والد کا) نام ہی رہے گا یا نانا ابو اپنی ولدیت دے سکتے ہیں؟ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں۔"

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں کزن کے شوہر کے طلاق دینے اور بیوی سے رابطہ نہ کرنے کی بنا پر دستاویزات میں حقیقی والد کی جگہ ولدیت میں کسی اور کا نام لکھنا از روئے قرآن و سنت سخت ممنوع اور حرام ہے، اس لیے بہر صورت حقیقی والد کی طرف ہی نسبت اور انہی کا نام لکھنے کا اہتمام لازم ہے، البتہ ولدیت کے خانے میں بطورِ سرپرست نانا کا نام لکھنے میں حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كماقال الله تعالى في القرآن المجيد:ٱدۡعُوهُمۡ لِأٓبَآئِهِمۡ هُوَ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ(سورة الاحزاب:٥)
وفي صحيح البخارى: عن أبي ذر رضي الله عنه:أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (‌ليس ‌من ‌رجل ‌ادعى لغير أبيه - وهو يعلمه - إلا كفر، ومن ادعى قوما ليس له فيهم نسب، فليتبوأ معقده من النار).(كتاب المناقب، باب: نسبة اليمن إلى إسماعيل،ج:٢،ص:٢،مط:البشرى)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90676کی تصدیق کریں
0     117
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ برا برتاؤ کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ڈی این اے سے نسب ثابت کیوں نہیں ہوتا؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات