حجاب کے آداب و احکام

لڑکی کا اپنے کزنز اور دیور سے بے تکلفی اور پردہ نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
91070
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

لڑکی کا اپنے کزنز اور دیور سے بے تکلفی اور پردہ نہ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں علماء کرام کہ جوان عورت اگر اپنے جوان چچا زاد بھائی ، ماموں زاد بھائی ، پھوپھی زاد بھائی ، خالہ زاد بھائی ، دیور ان لوگوں سے پردہ کے علاوہ کیا بات چیت، ہنسی مذاق یا ان کے ساتھ رکشہ میں بیٹھ کر کہیں جاسکتی ہے یا نہیں؟ ایک جوان عورت اپنے شوہر کے جوان بھانجے میں شوہر کی بہن کا لڑکا اس کے ساتھ رکشے میں بیٹھ کر شادی ہال میں جاتی ہے،رات کو گیارہ بجے رکشے میں بیٹھ کر واپس آتی ہے، سفر تقریباً آنا جانا 12 بارہ میل کا ہے ، آیا اس عورت کو کچھ گناہ ہوا یا نہیں ؟ مہربانی فرما کر فیصلے کا حل لکھ کر بتا ئیں ، عین نوازش ہو گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ واضح ہو کہ عورت کے لئے مذکور غیر محارم کے ساتھ ہنسی مزاح یا تنہائی میں بات چیت اور باہم بے تکلفي جائز نہیں،خواتین کو ان امور سے احتراز لازم ہے ، مگر ضروری ہے کہ گھر کے پورے ماحول کی درستگی کی فکر کی جائے اور گھریلو زندگی میں بھی امور شرعیہ کا پورا پورا خیال رکھا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: و في الأشباه: الخلوة بالأجنبية حرام ( الى قوله ) ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى اھ (6/ 368)
و في الفقه الإسلامي وأدلته: وأما المعاشرة قبل الزواج والذهاب معاً إلى الأماكن العامة وغيرها،فهو كله ممنوع شرعاً اھ (9/ 18)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91070کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 1
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کی اطاعت میں حجاب نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات