۱۔ عورتوں کے بال کٹوانے کے متعلق کیا حکم ہے؟
۲۔ بیوٹی پارلر جانے کے متعلق کیا حکم ہے؟
۳۔ عورتوں کے سر ڈھانپنے کے متعلق کیا حکم ہے کہ صرف غیر محرموں کے سامنے ڈھا نپے یا محرموں کے سامنے بھی ڈھانپنا چاہیے؟
برائے مہربانی ان کے جواب ، اس صفحے پر لکھ دیں شکریہ۔
۱۔ بالغ بچی اور بڑی عورتوں کا محض فیشن کے طور پر بال بنانا یا چھوٹے کروانا قطعا جائز نہیں۔ اور اگر کسی کا خاوند بال کاٹنے کی اجازت دے یا اس کا حکم کرے تو حکم خلاف شرع ہے اس لئے ایسے اُمور میں خاوند کی اطاعت بھی واجب نہیں، لہذا عورتوں کو چاہیے کہ اس قسم کے فیشنوں سے جو خلاف شرع ہیں احتراز کریں ۔
البتہ اگر کسی عورت کے بالوں میں ایسی بیماری ہو کہ بال ٹوٹ جاتے ہوں اور مزید ان کی نشونما نہ ہوتی ہو ایسی خاص صورت کا حکم بیماری کی صراحت کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے ۔
۲۔ اکثر بیوٹی پارلروں میں نامحرموں کیساتھ اختلاط اور بے پردگی جیسے کئی خلاف شرع امور کا ارتکاب ہوتا ہے ،چنانچہ اگر کہیں پر ایسا ہو تو ایسی جگہ جانے سے اجتناب ضروری ہے۔
۳۔ محرم کے سامنے کھلے سر آنے سے اگر فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو شرعا اس کی گنجائش ہے ۔ مگر بہتر یہی ہے کہ ان کے سامنے بھی کھلے سر آنے سے احتراز کیا جائے ۔
کما في الدر المختار: وفيه: قطعت شعر رأسها أثمت ولعنت زاد في البزازية وإن بإذن الزوج لأنه لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق اھ (6/ 407)۔
ففي الدر المختار: (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضا ذكره في الهداية فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال اھ (6/ 367) واللہ اعلم بالصواب
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0