محترم مفتی صاحب / دارالافتاء،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں آپ سے شرعی رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ میرا مسئلہ درج ذیل ہے: مسئلہ: میں نے ایک کاروبار میں سرمایہ بطور شریک سرمایہ کار (Investor) لگایا۔ بعد میں میں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی اصل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔عامل (کاروبار چلانے والا) نے آدھی رقم واپس کر دی ہے،باقی آدھی رقم ابھی بھی باقی ہے اور اسی سرمایہ سے بدستور کاروبار کیا جا رہا ہے،کاروبار میں دیگر سرمایہ کار بھی شامل ہیں،میری درخواست یہ ہے کہ: اس مدت کے دوران حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حق کس کا ہے؟باقی سرمایہ کی واپسی کے حوالے سے کیا شرعی حکم ہے؟اگر منافع کی تقسیم باقی سرمایہ کے تناسب سے کی جائے تو اسے کیسے حساب کیا جائے؟جزاکم اللہ خیر۔
صورت مسئولہ میں اگر سائل نے بطور شرىک مذکور کاروبار سے اپنی شراکت مکمل طور پر ختم کر لی ہو، جس کے نتیجے میں اس کے حصہ کی آدھی رقم اس کے حوالہ کر دی گئی ہو اور بقیہ آدھی رقم کی ادائیگی سے متعلق کچھ مزید وقت لیا گیا ہو، تو ایسی صورت میں اس بقیہ آدھی رقم کی حیثیت قرض کی ہے، اس لیے سائل کىلئے اس رقم پر منافع لینا یا اس کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں۔
كما في الدر المختار: فإن صرح بالنهي صح، وإلا لا (فإن فعل ضمن) بالمخالفة (وكان ذلك الشراء له). اهـ
وفي رد المحتار تحت قوله: (الشراء له) وله ربحه، وعليه خسرانه، ولكن يتصدق بالربح عندهما وعند أبي يوسف يطيب له أصله المودع إذا تصرف فيها، وربح إتقاني. اهـ [كتاب المضاربة، ج5 ص651 ط: سعيد)]
وفي بدائع الصنائع: وهذا لأن عقد المضاربة ليس بعقد لازم، بل هو عقد جائز محتمل للفسخ، فكان جحوده فسخا له أو رفعا له، وإذا ارتفع العقد صار المال مضمونا عليه كالوديعة، فإن اشترى بها مع الجحود كان مشتريا لنفسه؛ لأنه ضامن للمال فلا يبقى حكم المضاربة؛ لأن من حكم المضارب أن يكون المال أمانة في يده، فإذا صار ضمنيا لم يبق أمينا.اهـ [كتاب المضاربة، ج6 ص111ط: سعيد]
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0