گناہ و ناجائز

حج پر جانے کی وجہ سے حمل ساقط کرنا

فتوی نمبر :
91396
| تاریخ :
2026-01-27
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

حج پر جانے کی وجہ سے حمل ساقط کرنا

السلام علیکم :میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اور میری بیوی نے اس سال حج پہ جانا ہے ،میرے تین بچے ہے دو بیٹیاں سات اور پانچ سال کی،اور ایک بیٹا ہے ڈیڑھ سال کا،اور میری بیوی حاملہ ہوگئی ہے احتیاط کے باوجود ،کیا اب حمل ضائع کرسکتی ہے کیوں کہ حج پہ بھی جانا ہے بیوی نے میرے ساتھ اور بچے بھی ابھی چھوٹے ہیں ،پلیز رہنمائی فرمائیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ حمل کو اگر چار مہینے ہوجائے تو کسی بھی حالت میں اسے ضائع کرنا جائز نہیں بلکہ ایسا کرنا گناہ کبیرہ اور ایک انسانی جان کو مارنے کے مترادف ہے۔اور اگر حمل کی مدت چار مہینے سے کم ہو تو ایسی صورت میں بھی بغیر کسی مجبوری کے حمل ساقط کرنا مکروہ ہے۔لہذا صورت مسؤلہ میں اگر حمل کی مدت چار ماہ سے کم ہو اور سائل کی بیوی کو بیماری وغیرہ لاحق نہ ہو تو محض حج کا سفر ایسا کوئی معقول عذر نہیں ہے جسکی وجہ سے اسقاط کی اجازت دی جائے۔لہذا سائل کی بیوی کیلئے مذکور صورت میں حمل ساقط کرنا مکروہ ہے جس سے اجتناب چاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: (تحت قوله: وقالوا إلخ) قال في النهر: ‌بقي ‌هل ‌يباح ‌الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما۔الخ(كتاب النكاح ، ج:٣،ص:١٧٦، ط:دارالفکر)
وفيه ايضا : ونقل عن الذخيرة لو أرادت الإلقاء قبل مضي زمن ينفخ فيه الروح هل يباح لها ذلك أم لا؟ اختلفوا فيه، وكان الفقيه علي بن موسى يقول: إنه يكره، فإن الماء بعدما وقع في الرحم مآله الحياة فيكون له حكم الحياة كما في بيضة صيد الحرم، ونحوه في الظهيرية قال ابن وهبان: فإباحة الإسقاط محمولة على حالة العذر، أو أنها لا تأثم إثم القتل اھ(كتاب النكاح ،ج:٣،ص:١٧٦،ط:دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91396کی تصدیق کریں
0     65
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات