شرکت و مضاربت

انویسٹ کردہ رقم کے بدلہ بائیک خریدکر دینے کا حکم

فتوی نمبر :
92089
| تاریخ :
2026-02-13
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

انویسٹ کردہ رقم کے بدلہ بائیک خریدکر دینے کا حکم

نہایت ادب سے گزارش ہے کہ اگر بندا کسی دوست احباب سے اپنے کاروبار میں invest کرنے کے لیے پیسے لے اور ٦ ماہ بعدپیسو ں کی بجاے اس کو وہ بائیک دلوا کے دے جس کی نقد مالیت ان پیسوں سے زائد ہے جو کہ اپنے دوست سے لیے تھےاور دونو ں کی اس میں رضا مندی شامل ہو ۔آیا کہ اس طرح کا لیں دیں جائز ہے کہ نہیں ؟اور دیگر کوئی صورت جائز ہو اگر تو اس سے بھی آگاہ کر دیں جزاکﷲ خیر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص اور اس کے دوست کے درمیان کامعاملہ اگرقرض کا ہو ،اور قرض کی ادائیگی کی مدت چھ ماہ مقرر کی گئی ہو تو دوست کے ذمہ مذکور شخص کو لی گئی رقم کے بقدر ہی پیسے واپس کرنا لازم ہے ،لیکن اگر قرض کی ادا ئیگی کے وقت اپنے دوست کو قرض واجب الادا کے عوض دوست کی رضامندی سے کوئی بائیک دیدے ( اور ابتداءً دونوں کے درمیان ایسی کوئی بات طے نہ ہوئی ہو تو ) چاہے اس بائیک کی قیمت قرض سے کم ہو یا زیادہ تو لین دین کا یہ معاملہ بلاشبہ جائز اور درست ہوگا ،تاہم اگر مذکور شخص اور اس کے دوست کے درمیان پیسوں کے لین دین کامعاملہ قرض کا نہ ہو، بلکہ کوئی اور صورت ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے سوال مکرر ارسال کیا جائے انشاء اللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی بدائع الصنائع : لما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب الخ ،( فصل فی شرائط رکن القرض،ج: 7 ص: 395 ناشر : سعید )
وفیہ ایضاً : فأما إذا كانت غير مشروطة فيه ولكن المستقرض أعطاه أجودهما؛ فلا بأس بذلك؛ لأن الربا اسم لزيادة مشروطة في العقد، ولم توجد، بل هذا من باب حسن القضاء، وأنه أمر مندوب إليه قال النبي عليه السلام: «خيار الناس أحسنهم قضاء» اھ ،( فصل فی شرائط رکن القرض،ج: 7 ص: 395 ناشر : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92089کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات