گناہ و ناجائز

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنے کا حکم

فتوی نمبر :
92408
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہوں اور ایک دوسرے کی شرماگا کو چومنا یا چاٹنا چاہتے ، اور دونوں کی اس میں رضامندی شامل ہو تو شرعا کیا حکم ہے؟ جیسے میرے علم میں آیا ہے کہ تفسیر قرطبی کی جلد 12 صفحہ 231 پر اسے جائز قرار دیا ہے، میں نے یہ کتاب بھی ڈاؤنلوڈ کی مگر وہ عربی میں تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میاں بیوی کا ایک دوسرے کے شرمگاہوں کا چومنا چاٹنا اگر چہ باہمی رضامندی سے کیوں نہ ہو خلاف فطرت سراسر حیوانیت ہونے کے علاوہ مغلوب الشہوات قسم کے لوگوں کا عمل ہے، جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ قرطبی کا حوالہ سائل نے لکھا ہے، وہ ہمیں تلاش کے باوجود نہیں ملا سائل اگر صحیح صفحہ نمبر وجلد نمبر لکھ کر بھیج دے تو مگرر غور کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة.الخ (5/372)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسرار محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92408کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات