کیا easypaisa میں کچھ ذاتی رقم رکھنا جائز ہے یا نہیں؟میں نے کچھ ذاتی رقم easypaisa میں رکھی ہے روزمرہ کی ضروریات کے لیے، اور روزانہ easypaisa مجھے کچھ پیسے saving profits کے نام سے دیتا ہے،مستقل پرافٹ نہیں مگر کچھ پیسے، کیا اپنی ذاتی رقم بھی easypaisa میں رکھنا جائز ہے یا یہ بھی سود ہے, جو مجھے۔ saving profits کے نام سے روزانہ دے رہا ہے ، مہربانی فرما کر رہنمائی فرما دیں ۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں بقدِر ضرورت رقم رکھنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم اس رقم کی حیثیت چونکہ قرض کی ہے، لہذا اس پر ملنے والے کسی بھی قسم کے مشروط یا معروف نفع کا استعمال سود پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدرالمختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن اھ(مطلب كل قرض جر نفعا حرام،ج5،ص166،ط:سعید)۔
وفی ردالمحتار: وفي الخانية: رجل استقرض دراهم وأسكن المقرض في داره، قالوا: يجب أجر المثل على المقرض؛ لأن المستقرض إنما أسكنه في داره عوضا عن منفعة القرض لا مجانا(ج6،ص63،ط:سعید)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1