احکام عمرہ

شوال میں عمرہ کی وجہ سے حج لازم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
92628
| تاریخ :
2026-02-25
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

شوال میں عمرہ کی وجہ سے حج لازم ہونے کا حکم

میں رمضان کے آخری دس دنوں میں عمرہ کے لیے جا رہا ہوں اور عید الفطر کے بعد واپس آؤں گا۔ میں نے حج نہیں کیا ہوا تو کیا سعودی میں اگر شوال کا مہینے ہوتے ہوئے نکل آئے تو اس میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میرے لیے حج کرنا یا حجِ بدل کروانا لازم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل اگر شوال کا مہینہ شروع ہونے سے قبل ہی واپس لوٹا تب تو سائل کےذمہ حج فرض نہ ہوگا، البتہ اگر شوال کے مہینے میں سائل مکہ مکرمہ میں مقیم رہا تو ایسی صورت میں اگر سائل کے پاس ایام حج تک قیام کے اسباب موجود ہوں اور حکومت کی طرف سے رکنے پر کوئی پابندی بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ حج فرض ہوگا، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في جامع الترمذي: عن ابن عمر قال جاء رجل إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللہ ما یوجب الحجَّ؟ قال: الزاد و الراحلة اھ (باب في إیجاب الحج بالزاد الخ،ج:1،ص:346،ط:بشری)
وفی رد المحتار: (تحت قولہ للآفاقی) والحاصل أن الزاد لا بد منہ ولو لمکی کما صرح بہ غیر واحد کصاحب الینابیع والسراج (الی قولہ) الفقیر الاٰفاقی إذا وصل إلی میقات فھو کالمکی قال شارحہ: أي حیث لا یشترط في حقہ إلا الزاد و الراحلۃ إن لم يكن عاجزا عن المشي، وينبغي أن يكون الغني الآفاقي كذلك إذا عدم الركوب بعد وصوله إلى أحد المواقيت فالتقييد بالفقير لظهور عجزه عن المركب، وليفيد أنه يتعين عليه أن لا ينوي نفلا على زعم أنه لا يجب عليه لفقره لأنه ما كان واجبا وهو آفاقي فلما صار كالمكي وجب عليه فلو نواه نفلا لزمه الحج ثانيا(الی قولہ) ونظيره ما سنذكره في باب الحج عن الغير من أن المأمور بالحج إذا واصل إلى مكة لزمه أن يمكث ليحج حج الفرض عن نفسه، لكونه صار قادرا على ما فيه كما ستعلمه إن شاء الله تعالى(کتاب الحج،ج:2،ص:460،ط:سعید)
وفیہ ایضا: (قولہ صحیح البدن) أی سالم عن الآفات المانعۃ عن القیام بما لا بد منہ فی السفر، فلا یجب علی مقعد ومفلوج وشیخ کبیر (الی قولہ) ومحبوس، وخائف من سلطان لا بأنفسھم، ولا بالنیابۃ فی ظاھر المذھب عن الإمام وھو روایۃ عنھما وظاھر الروایۃ عنھما وجوب الإحجاج علیھم، ویجزیھم إن دام العجز وإن زال أعادوا بأنفسھم اھ(کتاب الحج،ج:2،ص:459،ط:سعید)
وفی الھدایۃ: الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده وكان الطريق آمنا وصفه بالوجوب وهو فريضة محكمة ثبتت فرضيته بالكتاب وهو قوله تعالى: {وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ}اھ(کتاب الحج،ج:2،ص:231،ط:قدیمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92628کی تصدیق کریں
0     100
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات