حجاب کے آداب و احکام

خواتین کے اجتماع کیلئے جگہ بنانا

فتوی نمبر :
92717
| تاریخ :
2026-02-26
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

خواتین کے اجتماع کیلئے جگہ بنانا

بسم اللہ الرحمن الرحیم،
محترم مفتیانِ کرام دامت برکاتہم!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بعد از آداب عرض ہے کہ ہمارے گاؤں میں عید الفطر کے دن خواتین عموماً بازاروں میں نکلتی ہیں، نئے کپڑے پہن کر خرید و فروخت اور کھانے پینے کی جگہوں پر جاتی ہیں۔ اس دوران اختلاط، اوباش عناصر کی موجودگی اور بے حیائی کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے، جس سے فتنہ کے اندیشات بڑھ جاتے ہیں،
اسی پس منظر میں بعض نوجوانوں نے یہ تجویز پیش کی کہ گاؤں کی سماج واڑی میں عید کے دن صرف خواتین کے لیے ایک محدود اور منظم اجتماع رکھا جائے، جس میں
صرف مستورات کو داخلے کی اجازت ہو،
کسی مرد کو اندر آنے کی اجازت نہ ہو،
انتظام، نگرانی اور اسٹالز وغیرہ تمام خواتین کے ذمہ ہوں،
موسیقی، غیر شرعی سرگرمی یا بے پردگی کی اجازت نہ ہو،
مقصد صرف باحیا ماحول میں خواتین کو مل بیٹھنے اور خوشی منانے کا موقع دینا ہو،
یہ بھی واضح رہے کہ گھر سے سماج واڑی تک آمد و رفت عام گاؤں کی حدود میں ہوگی ،جیسا کہ عام دنوں میں خواتین باہر نکلتی ہیں،
اب سوال یہ ہے کہ:
کیا مذکورہ شرائط کے ساتھ ایسا پروگرام منعقد کرنا شرعاً جائز ہے یا ناجائز؟
اگر ناجائز ہے تو اس کی شرعی علت کیا ہے؟
کیا موجودہ حالات میں بازار کے مختلط ماحول کے مقابلے میں محدود اور غیر مختلط ماحول اختیار کرنا کسی درجہ میں گنجائش رکھتا ہے؟
براہِ کرم قرآن و حدیث اور فقہی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھنے کے باوجود اس قسم کے اجتماع کی ترتیب قائم کرنے میں بیشمار مفاسد کا اندیشہ قوی موجود رہے گا ،لہذا اس ترتیب کو قائم کرنے سے احتراز بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المؤطا للامام مالک: عن عائشة ، زوج النبي صلى الله عليه وسلم، أنها قالت: لو أدرك رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أحدث النساء لمنعهن المسجد ، كما منعت نساء بني إسرائيل.(کتاب الجمعۃ،باب خروج النساء الی المساجد،ج:1،ص:213،ط:الرسالۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92717کی تصدیق کریں
0     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 1
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کی اطاعت میں حجاب نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کا پردہ کرتے وقت پیشانی کھلی رکھنااور چہرہ کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات