احرام کے مسائل

دوران عمرہ عورت کو ناپاکی آنے کا حکم

فتوی نمبر :
92733
| تاریخ :
2026-02-27
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

دوران عمرہ عورت کو ناپاکی آنے کا حکم

عورت اگر عمرے پر ہو اور اسکو وہاں پر حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟یا جانے سے پہلے آجائے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی عورت کو عمرے کا احرام باندھنے سے قبل حیض آجائے تو ایسی صورت میں اسے چاہئے کہ وہ میقات سے گزرتے وقت غسل یا وضو کرنے کے بعد عمرے کی نیت سے تلبیہ پڑھ لے ،لیکن اس وقت جو دور کعت نماز پڑھی جاتی ہے وہ نہ پڑھے ، چنانچہ ایسا کرنے سے وہ محرمہ بن جائے گی، اسی طرح احرام باندھنے کے بعد اگر اسے حیض آجائے تو پھر مکہ مکرمہ داخل ہونے کے بعد انتظار کرے، اور جب حیض سے پاک ہو جائے تو عمرہ کی ادائیگی کرے، لیکن اگر حیض سے پاک ہونے تک مکۃ المکرمہ میں قیام کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں بامرمجبوری فقہاء کرام نے حالت حیض میں ہی عمرہ کی ادائیگی کی گنجائش دی ہے ، تاہم اس صورت میں ناپاکی کی حالت میں عمرہ کی ادائیگی کی وجہ سے اس پر ایک دم دینا لازم ہوگا، جو حدود حرم میں ادا کیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما روی البخاری بسندہ: عن عائشة قالت: خرجنا مع النبي صلى الله عليه وسلم لا نذكر إلا الحج، فلما جئنا سرف، طمثت، فدخل علي النبي صلى الله عليه وسلم وأنا أبكي، فقال: (ما يبكيك). قلت: لوددت والله أني لم أحج العام. قال: (لعلك نفست). قلت: نعم، قال: (فإن ذلك شيء كتبه الله على بنات آدم، فافعلي ما يفعل الحاج، غير أن لا تطوفي بالبيت حتى تطهري).(کتاب الحیض،باب تقضی الحائض المناسک کلہا الاالطواف بالبیت،ج:1،ص:277،رقم الحدیث:305،ط: البشریٰ)
وفی الھدایۃ: وإذا حاضت المرأة عند الإحرام اغتسلت وأحرمت وصنعت كما يصنعه الحاج غير أنها لا تطوف بالبيت حتى تطهر " لحديث عائشة رضي الله عنها حين حاضت بسرف،(کتاب الحج،باب التمتع،ج:1، ص:156،ط:دار احیاء التراث)
وفی غنیۃ الناسک:وحیضھا لایمنع نسکا الا الطواف،فھو حرام من وجھین: دخولھا المسجد وترک واجب الطھارۃ،فلو حاضت قبل الاحرام اغتسلت واحرمت وشھدت جمیع المناسک الا الطواف والسعی لانہ لا یصح بدون الطواف ولایلزمھا دم لترک الصدر وتاخیرہ الزیارۃ عن وقتہ لعذر الحیض والنفاس. اھ(فصل فی احرام المرءۃ،ص:94،ط:ادارۃ القران والعلوم الاسلامیہ)
وفیہ ایضاً: و لو طاف للزیارۃ جنباً او حائضاً او نفساء کلہ او اکثرہ و ھو اربعۃ اشواط فعلیہ بدنۃ(باب الجنایات ،الفصل السابع،ص:272،ط: ادارۃ القران والعلوم الاسلامیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92733کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات