والدین کے حقوق

والدین کا بیٹے کے ہر کام میں دخل دینا

فتوی نمبر :
93162
| تاریخ :
2026-03-11
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین کا بیٹے کے ہر کام میں دخل دینا

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے والدین میری پرائیویسی (ذاتی زندگی) میں مداخلت کرتے ہیں اور میری زندگی کے تمام معاملات پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب میں اپنا موبائل فون استعمال کرتا ہوں تو وہ میرے پیچھے سے دروازہ کھول دیتے ہیں، آس پاس گھوم کر میرے فون میں جھانکتے ہیں، میری چیزوں کی تلاشی لیتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ میں اپنی زندگی ان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزاروں۔ مثال کے طور پر، وہ رات کو تقریباً 11 بجے سو جاتے ہیں تو وہ چاہتے ہیں کہ میں بھی اسی وقت سو جاؤں، حالانکہ میں آفس میں کام کرتا ہوں اور جلدی سونا نہیں چاہتا۔ اگر میں رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانا چاہوں تو وہ مجھے اجازت نہیں دیتے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی دوست مجھے فون کرے تو وہ میری باتوں پر کان لگا کر رکھتے ہیں، یا اگر کوئی دوست مجھ سے ملنے آئے تو وہ اسے دیکھنا اور اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ ان حرکتوں کی وجہ سے میراکوئی دوست نہیں ہے۔ اب میرا کہیں بھی جانے کا دل نہیں کرتا۔ اور اگر ان کی کوئی تقریب ہو تو وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ جاؤں، اور انکار کرنے پر وہ مجھے ڈانٹتے ہیں اور سخت الفاظ کہتے ہیں۔ میں اللہ عزوجل اور اس کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے بعد ان کے اعلیٰ مرتبے اور مقام کو جانتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے ان کا احترام اور فرمانبرداری کرنی چاہیے۔ لیکن میں اپنی مرضی سے آزادانہ جینا بھی چاہتا ہوں۔میں واقعی بہت مشکور ہوں گا اگر آپ قرآنِ مجید کی آیات اور احادیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔ اگر ممکن ہو تو براہِ کرم اردو میں میرے ای میل ایڈریس پر جواب دیں۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اللہ جل جلالہ نے کلامِ پاک میں اور نبی کریم ﷺ نے متعدد احادیثِ مبارکہ میں والدین کو اولاد کی اصلاح کے سلسلے میں بڑی تاکید فرمائی ہے؛ چنانچہ اگر سائل کے والدین سائل کی نشست و برخاست اور چال چلن کی مناسب نگرانی کریں اور برے دوستوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے سائل کو منع کریں، اس پر اسے تنبیہ کریں تو یہ سائل کی پرائیویسی میں مداخلت نہیں بلکہ ان کی شرعی ذمہ داری ہے اور شفقت کا تقاضا ہے۔ لہٰذا سائل کا والدین کی نگرانی اور مناسب تنبیہ کو برا سمجھنے کے بجائے اپنی سعادت مندی اور خوش بختی کا باعث سمجھ کر کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے؛ تاہم سائل کے والدین کو چاہیے کہ سائل کیساتھ بھی بہت زیادہ سختی سے پیش آنے کے بجائے حکمت، بصیرت اور پیار و شفقت کے ساتھ پیش آنے کی کوشش کریں اور جس موقع پر جو اندازِ تربیت اپنانے کی ضرورت ہو وہ اختیار کریں تاکہ وہ تربیت کو تکلیف اور اذیت کا باعث نہ سمجھے، اور صحیح تربیت کے لیے بہتر ہے کہ ”اسلام اور تربیتِ اولاد“ (مؤلفہ: مولانا حبیب اللہ مختار شہید رحمہ اللہ) جیسی کتابوں سے استفادہ کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ:يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ۔(سورت الحجرات،آیت نمبر:12)
و فی تفسير البيان لأحكام القرآن:ثم فصل الإحسان إليهما قولا وفعلا: أما القول، فنهى الله سبحانه الولد عن أن يقول لهما قولا قبيحا، وأمره أن يقول لهما قولا كريما، فقال: {فلا تقل لهما أف ولا تنهرهما وقل لهما قولا كريما (٢٣)} [الإسراء: ٢٣].وأما الفعل، فأمره أن يخفض لهما جناح الذل بسبب الرحمة لهما،فقال: {وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ} [الإسراء: ٢٤]، وذلكَ غايةُ ما ينتهي إليهِ الخضوعُ.اھ(باب من أحكام البر والصلة ،ج:3،ص؛408،ط:دار النوادر)
و فی صحیح بخاری:عن أبي هريرة،عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (إياكم والظن، فإن الظن أكذب الحديث، ولا تحسسوا، ولا تجسسوا، ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، ولا تباغضوا، وكونوا ‌عباد ‌الله إخوانا).اھ(كتاب الأدب، باب:ما ينهى عن التحاسد والتدابر، ج:8، ص:19، رقم:6064، ط:السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93162کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات